Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زیراہتمام باغ مصطفی ؐ گراؤنڈلطیف آبادمیں ہونے والی روح پرورمحفل ذکرِمصطفیؐ کی جھلکیاں


 Posted on: 2/14/2014
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زیراہتمام باغ مصطفی ؐ گراؤنڈلطیف آبادمیں ہونے والی روح پرورمحفل ذکرِمصطفیؐ کی جھلکیاں
حیدرآباد ۔۔۔14فروری 2014
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زیراہتمام باغ مصطفی ؐ گراؤنڈلطیف آبادمیں روح پرور محفل ذکرِمصطفیؐمنعقدکی گئی۔
محفل ذکرِمصطفیؐمیں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے سید شاکر علی ،اشفاق منگی ،عبدالحسیب ،ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی و اراکین ،حیدرآباد زون کے ذمہ داران ،حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سمیت د یگر شعبہ جات کے ذمہ داران و ارکان، ایم کیوایم کے مختلف سیکٹر ز و یونٹس کے ذمہ داران وکارکنان ،بزرگوں ،خواتین ،بچوں اور نوجوانوں کے علاوہ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور تاجر رہنماؤں نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔
محفل ذکرِمصطفیؐمیں ملکی وبین الاقوامی شہرت یافتہ نعت وثناء خواں نے بارگاہ رسالتؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیے اورمعروف عالم دین علامہ ومفتی احمد میاں برکاتی نے سیرتِ طیبہ ؐپرتفصیلی روشنی ڈالی اورماہ مبارک کی فضیلت بیان کی
محفل ذکرِمصطفیؐمعروف بین الاقوامی شہرت یافتہ قوالوں نے حضورؐ کی شان میں کلام پیش کئے ۔
محفل ذکرِمصطفی کے انعقادکے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے اوراس سلسلے میں باغ مصطفی گراؤنڈمیں وسیع اور خوبصورت پنڈال بنایاگیاتھا۔پنڈال میں سامنے کی جانب انتہائی دیدہ زیب اسٹیج بنایاگیاتھاجسے پھولوں،رنگ برنگی برقی قمقموں،جھالروں اور بلبوں سے سجایاگیااسٹیج کے عقب میں کمپیوٹرائزڈاسکرین لگائی گئی تھی جس پرمسجدنبویؐ ،خانہ کعبہ اورمحفل ذکرمصطفی اور محفل حضورؐ کی شان میں کلام پیش کرنے والے معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ قوالوں اور ثناء خواں کی سیلائٹ چلائی جارہی تھی ۔
محفل ذکرِمصطفیؐ میں عاشقان رسول کیلئے فرشی نشستوں کااہتمام کیاگیا تھا جبکہ حاضرین محفل کو عطر کے پھول پیش کئے گئے اور وقفہ وقفہ سے خوشبو کا اسپر ے بھی کیا گیا۔
محفل ذکرِمصطفیؐ میں خواتین کیلئے علیحدہ انتظام کیاگیاتھاجہاں ایم کیوایم شعبہ خواتین کی ذمہ دارن وکارکنان شرکاء خواتین کی رہنمائی کررہی تھیں۔
محفل ذکرمصطفی کے سلسلے میں باغ مصطفی گراؤنڈآنے والے تمام گلیوں اورراستوں کوبرقی قمقموں اور جھالروں سے انتہائی خوبصورتی سے سجایاگیاتھااوربرقی جھالروں سے بڑی بڑی راداریاں اوردروازے بنائے گئے تھے۔
محفل ذکرمصطفی ؐ میں نظامت کے فرائض معروف ثناء خواں اویس متین ،رفیق شیخ،محمد قریشی و دیگر نے خشوع وخضوع سے انجام دیئے اور پر رونق محفل میں اپنی شعلہ بیانی سے سماں باندھ دیا۔محفل کاباقاعدہ آغازتلاوت قرآن و کریم اور درد و سلام کی صداؤں سے ہوا۔
محفل ذکرِمصطفیﷺ میں کراچی و حیدرآباد کے معروف نعت خواں و قوال حضرات راشد اعظم ،انسہ ثمینہ عتیق ،محمد زوہیب ،منظور حسین کھوکھر ، آئسیہ امبر راشد ،محمد شاہد نقشبندی ،صاحبزادہ شاہ حسین الدین ،ابراحسین ،سائرہ متین ،نذیر احمد فریدی،محمد افسر شیخ ،ثقلین رشد ، ، رعناعبدالوحید سہرودی ، ارشد سہروردی ،محمد کاشف ، الحاج شفیق احمد ، آغاگوہر علی ، زماں تاجی وہمنوا،امجد فرید صابریوہمنوا اوردیگرنے گلہائے عقیدت اور اپنے تازہ کلام پیش کیے اس موقع پرباغ مصطفی گراؤنڈ لطیف آباد کی فضاء وقفے وقفے سے سبحان اللہ، نعرہ تکبیر۔۔۔اللہ اکبراورنعرہ رسالتؐ۔۔۔یارسول اللہ،نعرہ حیدری ۔۔۔یاعلی، ماشاء اللہ سے گونجتی رہی نعت خواں حضرات نے پررونق محفل کے انعقادپرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین ،رابطہ کمیٹی سمیت ایم کیوایم حیدرآباد زون کے تمام ذمہ داران وکارکنان کومبارکبادپیش کی۔ 
محفل ذکرِمصطفیﷺ کے اختتام پر قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کے درازی عمر و صحت کامل اور تحریک کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

9/28/2024 4:16:58 PM