Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کا رخ صرف اور صرف ایم کیوایم کی جانب موڑدیا گیا ہے، الطاف حسین


کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کا رخ صرف اور صرف ایم کیوایم کی جانب موڑدیا گیا ہے، الطاف حسین
 Posted on: 2/16/2014
کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کا رخ صرف اور صرف ایم کیوایم کی جانب موڑدیا گیا ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم کے سوا کسی بھی جماعت کے کارکن کونہ توماورائے عدالت قتل کیا گیااورنہ گرفتاری کے بعدلاپتہ کیا گیا
آج پیپلزپارٹی، اے این پی ،جماعت اسلامی سمیت کسی بھی جماعت کا کارکن جیل میں اسیر نہیں ہے
کراچی کے ایک تہائی علاقوں پر طالبان دہشت گردوں کا قبضہ قائم ہوچکا ہے 
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار طالبان کے زیراثر علاقوں میں داخل تک نہیں ہوسکتے
لیاری میں دہشت گردوں نے پولیس اوررینجرز پر راکٹ لانچروں، اینٹی ایئرکرافٹ گنوں سے حملے کیے
متعدد پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا، رینجرز کے اہلکاروں کواغواء کرکے انتہائی سفاکی سے ذبح کردیا
قتل وغارتگری میں ملوث سفاک دہشت گردوں کے بجائے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان اورہمدردمہاجرعوام پر ریاستی مظالم ڈھائے جارہے ہیں
ایم کیوایم کے اکثریتی علاقوں میں نہ تو سرکاری اہلکاروں سے مقابلہ کیا گیا اور نہ ہی انہیں ذبح کیاگیا
ارباب اختیارواقتدارایم کیوایم کو کچلنے اور محب وطن مہاجروں کو ریاستی مظالم کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بندکرائیں
نائن زیروعزیزآباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو
لندن۔۔۔16، فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ جس طرح 19، جون1992ء کو جنرل آصف نواز مرحوم کی جانب سے ڈاکوؤں ، پتھاریداروں اور اغواء برائے تاوان کی وارداتیں کرنے والوں کے خلاف آپریشن کی آڑ میں عوام کی منتخب نمائندہ جماعت ایم کیوایم کوکچلنے کا عمل کیا گیا اسی طرح آج ایک مرتبہ پھر کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے نام پر شروع کیے جانے والے ٹارگٹڈ آپریشن کا رخ صرف اور صرف ایم کیوایم کی جانب موڑدیا گیا ہے اور اس آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان اور ہمدردمہاجروں کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ یہ بات انہوں نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے کہاگیاتھاکہ ہرسیاسی جماعت میں عسکری ونگ ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے صرف ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدرد مہاجروں کو غیرقانونی ، غیرآئینی اور غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران رینجرزاور پولیس کی جانب سے پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کے چند کارکنان کو گرفتارتو کیا گیالیکن ان جماعتوں کے کسی کارکن کو نہ تو حراست کے دوران انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا گیا، نہ گرفتارکرنے کے بعد لاپتہ کیا گیا، نہ ہی ماورائے عدالت قتل کیا گیا ۔آج صورتحال یہ ہے کہ ان جماعتوں کا کوئی بھی کارکن جیل میں اسیرنہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ کراچی میں سنگین جرائم کی وارداتوں اور قتل وغارتگری میں ملوث سفاک دہشت گردوں کے بجائے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان اورہمدردمہاجرعوام پر ریاستی مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں یہ رپورٹیں شائع ہورہی ہیں کہ کراچی کے ایک تہائی علاقوں پر طالبان
دہشت گردوں نے قبضہ کرلیا ہے ۔ان رپورٹس کے مطابق کراچی میں اغواء برائے تاوان ،بھتہ خوری ،زمینوں پرقبضے اورڈکیتیوں کی وارداتوں میں طالبان ملوث ہیں جوان وارداتوں سے حاصل ہونے والی رقم قبائلی علاقوں میں طالبان قیادت کو بھیجتے ہیں۔ پولیس ،رینجرزاور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارطالبان کے زیراثر علاقوں میں داخل تک نہیں ہوسکتے جبکہ پولیس اوررینجرز کے اہلکاروں نے جب لیاری میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی کرنے کی کوشش کی توجرائم پیشہ دہشت گردوں اورقاتلوں نے ان پر راکٹ لانچروں، اینٹی ایئرکرافٹ گنوں اور دیگرجدید ہتھیاروں سے حملے کرکے متعدد پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا، رینجرز کے اہلکاروں کواغواء کرکے انتہائی سفاکی سے ذبح کردیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم کے اکثریتی علاقوں میں نہ تو قانون نافذکرنے والوں سے مقابلہ کیا گیا اور نہ ہی سرکاری اہلکاروں کو ذبح کیاگیا اس کے باوجود رینجرز اورپولیس کی جانب سے مہاجربستیوں کے محاصرے کرکے گھرگھر تلاشی لی گئی ، کارکنان کے نہ ملنے پر ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا ، چادر و چہار دیواری کا تقدس پامال کیا گیااورغیرقانونی چھاپے مارکرسینکڑوں مہاجربزرگوں اور نوجوانوں کو گرفتارکیا گیا لیکن یہ حقیقت ریکارڈ پر موجود ہے کہ مہاجراکثریتی علاقوں میں کسی بھی جگہ ایم کیوایم کے کارکنان اور مہاجرہمدردوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والوں پر مسلح حملے تو کجا ایک پتھر تک نہیں ماراگیا۔انہوں نے کہاکہ بعض جماعتیں کہتی ہیں کہ لیاری میں بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کیا گیالیکن سوال یہ ہے کہ لیاری میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی گردنیں کاٹنے والے کتنے دہشت گردوں کو گرفتارکیا گیااورلیاری سے کتنے راکٹ لانچربرآمدکیے گئے؟ انہوں نے کہاکہ ایک مرتبہ پھر نائن زیرو کی ٹیلی فون لائنوں کو خراب کرکے ایم کیوایم کا اپنے کارکنان وعوام سے رابطہ منقطع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ارباب اختیارواقتدار کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا جائے اورایم کیوایم کو کچلنے اور محب وطن مہاجروں کو ریاستی مظالم کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کرایاجائے ۔

4/20/2024 1:25:10 AM