Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی دہشت گردطالبان کی لائف لائن بناہواہے جہاں اغواء برائے تاوان،بینک ڈکیتیوں اور بھتہ خوری کی مدمیں جمع ہونیوالی بھاری رقم دہشت گردوں کوپہنچائی جارہی ہے


کراچی دہشت گردطالبان کی لائف لائن بناہواہے جہاں اغواء برائے تاوان،بینک ڈکیتیوں اور بھتہ خوری کی مدمیں جمع ہونیوالی بھاری رقم دہشت گردوں کوپہنچائی جارہی ہے
 Posted on: 2/15/2014
کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کا رخ سازش کے تحت ایم کیوایم کی طرف موڑدیاگیا ہے،حیدرعباس رضوی
آج ہمارے ایک اورہمدردمحمدعارف کو سرکاری اہلکاروں نے گرفتارکرکے تشددکانشانہ بنایااورماورائے عدالت قتل کردیا گیا
ایم کیوایم کے کارکنان اورہمدردوں کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات اورانسانیت سوزمظالم کے کا سختی سے نوٹس لیاجائے اورلاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے فی الفوراقدامات کیے جائیں
بے گناہ کارکنان اورہمدردوں پر انسانیت سوزبہیمانہ تشدد،نازک حصوں کوکرنٹ اور سیگرنٹ سے جلایاجارہاہے
کراچی ٹارگٹڈآپریشن میں ایم کیوایم کو بالخصوص اور مہاجرعوا م کوبالعموم نشانہ بنانے کاسلسلہ بدستورجاری ہے
اسنیپ چیکنگ کے نام پرمہاجر بزرگوں اورنوجوانوں کی تذلیل کی جارہی ہے
ایم کیوایم جمہوری جماعت ہے جو ظلم وستم کیخلاف احتجاج کیلئے آئینی،قانونی اور جمہوری راستہ اختیار کریگی
حکومتیں اورلوگ تبدیل ہوتے رہتے ہیں ہم ظلم وستم برداشت کرتے رہے ہیں لیکن اس راستے پرنہیں جائینگے جہاں بلوچستان کے لوگ اوردیگرکالعدم تنظیمیں جاچکی ہیں
راجہ عمرخطاب کی پریس کانفرنس ان لوگوں کے منہ پرطمانچہ ہے جو ہر واقعے میں ایم کیو ایم کوملوث کرتے نہیں تھکتے تھے 
کراچی دہشت گردطالبان کی لائف لائن بناہواہے جہاں اغواء برائے تاوان،بینک ڈکیتیوں اور بھتہ خوری کی مدمیں جمع ہونیوالی بھاری رقم دہشت گردوں کوپہنچائی جارہی ہے
محض جذباتی نعروں سے سندھ کو طالبائزیشن سے نہیں بچایاجاسکتااس کو بچانا ہے توزندہ قوم بن کرطالبان دہشت گردوں کومقابلہ کرنا ہوگا
جب تک ایم کیوایم کاایک بھی کارکن زندہ ہے طالبان اپنے مقاصدمیں کامیاب نہیں ہوسکتے،بابرخان غوری
خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں اراکین رابطہ کمیٹی عامرخان،عبدالحسیب اوربابرخان غوری کے ہمراہ پریس کانفرنس 
کراچی ۔۔۔15 فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدرعباس رضوی نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکنان اورہمدردوں کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات اورانسانیت سوزمظالم کے کا سختی سے نوٹس لیاجائے اورلاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے فی الفوراقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی کی واضح یقین دہانی کے باوجودکراچی ٹارگٹڈآپریشن میں ایم کیوایم کو بالخصوص اور مہاجرعوا م کوبالعموم نشانہ بنانے کاسلسلہ بدستورجاری ہے آج ہمارے اورنگی ٹاؤن کے ایک اورہمدردمحمدعارف کو سرکاری اہلکاروں نے گرفتارکرکے بہیمانہ تشددکانشانہ بنایااورماورائے عدالت قتل کردیا گیاہے۔انہوں نے محمدعارف شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ حکومتیں اورلوگ تبدیل ہوتے رہتے ہیں ہم ظلم وستم برداشت کرتے رہے ہیں لیکن اس راستے پرنہیں جائینگے جہاں بلوچستان کے لوگ اوردیگرکالعدم تنظیمیں جاچکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ راجہ عمرخطاب کی پریس کانفرنس ان لوگوں کے منہ پرطمانچہ ہے جو ہر واقعے میں ایم کیو ایم کوملوث کرتے نہیں تھکتے تھے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم جمہوریت پریقین رکھنے والی پرامن جماعت ہے جو جرائم پیشہ عناصرکے خلاف آج بھی آپریشن کی حمایت کرتی ہے تاہم ظلم وستم کیخلاف احتجاج کیلئے آئینی،قانونی اور جمہوری راستہ اختیار کرتی رہی ہے اورآئندہ بھی کریگی ۔آپریشن کاتیسرامرحلہ ضرورپوراکیاجائے مگرقانون دوست ایم کیوایم کیخلاف نہیں بلکہ ان خلاف جوپاکستان کے دشمن ہیں اورقانون نافذکرنیوالے ادارے کے اہلکاروں،پولیس اورمعصوم شہریوں کونشانہ بنارہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اراکین رابطہ کمیٹی عامرخان،بابرخان غوری اور عبدالحسیب کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔حیدرعباس رضوی نے کہاکہ کراچی دہشت گردطالبان کی لائف لائن بناہواہے جہاں سے اغواء برائے تاوان، بینک ڈکیتیوں اور بھتہ خوری کی مدمیں جمع ہونیوالی بھاری رقم دہشت گردوں کوپہنچائی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں دہشت گردوں،جرائم پیشہ عناصر،بھتہ مافیا ،ٹارگٹ کلرز ،کالعدم انتہاء پسند تنظیموں اور طالبان سمیت وہ عناصر جو معاشرے کیلئے ناسوربننے ہوئے ہیں ان کیخلاف ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی ہوتی نظر نہیںآرہی ہے ، کراچی میںآج بھی ٹارگٹ کلنگ ،اغواء برائے تاوان ، بینک ڈکیتیوں اوررینجرزپولیس پر حملوں سمیت دیگرسنگین جرائم کی وارداتوں کاسلسلہ جاری ہے اورفرقہ وارانہ بنیادوں پر معصوم لوگوں کونشانہ بنایاجارہاہے بلکہ اب صورتحال یہ ہے کہ جرائم پیشہ عناصر،بھتہ مافیا، دہشت گردوں،کالعدم انتہاء پسندتنظیموں اورطالبان کیخلاف شروع ہونیوالا ٹارگٹڈآپریشن کارخ سازش کے تحت ایم کیوایم کی طرف موڑدیاگیا ہے جو تسلسل کیساتھ دن بہ دن بھیانک ہوتاجارہاہے اورجس میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان اور ہمدردوں کو گرفتارکرکے انسانیت سوزبہیمانہ تشددکانشانہ بنایا جارہا ہے ، ان کے نازک حصوں پرکرنٹ اور سیگرنٹ سے جلایاجارہاہے،ان کے پوٹی کی جگہ پرپائپ کے ذریعے پیٹرول ڈالا جارہاہے اور انہیں ماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کی تشددزدہ لاشیں مل رہی ہیں اورلاپتہ کارکنان کی فہرست میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے گرفتار کیے گئے نوجوانوں کوگندی گندی مغلظات بکیں جاتی ہیں انہیں ہندوستانی ایجنٹ کہاجارہاہے، اسنیپ چیکنگ کے نام پرمہاجر بزرگوں اورنوجوانوں کوروک کران کی تذلیل کی جارہی ہے جبکہ اردوبولنے کی پاداش میں سینٹرل جیل میں اسیر ایم کیوایم کے پانچ کارکنان کودوسرے صوبے بھیج دیاگیاہے اس قسم کے انگنت واقعات ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی جوموجودصورتحال ہے اور پورا ملک دہشت گردی کے نشانے پرہے لہٰذا پاکستان کی موجودہ صورتحال اس کی متحمل نہیں ہوسکتی کہ کسی ایک طبقے کونشانہ بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ وہ سیاسی ومذہبی عناصرجن کے حقائق بیان کرتے ٹانگیں کانپتی ہیں اور وہ دہشت گردی،فرقہ وارانہ قتل وغارتگری سمیت ہرواقعہ میں ایم کیو ایم کوملوث کرکے فخر محسوس کرتے ہیں سی آئی ڈی کاؤنٹرٹیررزم یونٹ انچارج راجہ عمرخطاب کی پریس کانفرنس ان لوگوں کے منہ پرزوردارطمانچہ ہے۔پریس کانفرنس سے رابطہ کمیٹی کے رکن سینیٹربابر خان غوری نے خطاب میں کہاکہ وزیراعظم سے ہونیوالی میری بات کے نتیجے میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے کراچی کادورہ کیااورانہوں نے ائرپورٹ پرگفتگومیں کہاتھاکہ زیادتی کسی کے ساتھ نہیں ہوگی تاہم ان کی یقین دہانی کے باوجودمحمدعارف کوگرفتارکرنے کے بعد انسانیت سوزتشددکانشانہ بناجاتاہے اوراس کی تشددزدہ لاش پھینک دی جاتی ہے ۔ انہوں نے وال اسٹریٹ جنرل رسالے میں شائع ہونیوالے نقشے کوجوازبناتے ہوئے کہاکہ یہ نقشہ ایم کیوایم نے نہیں بنایااورنہ ہی اس رسالے کاایم کیوایم سے کوئی تعلق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس رسالے میں جونقشہ پیش کیاگیاہے اس میں واضح ہے کہ طالبان نے کراچی کو تین اطراف سے گھیررکھاہے۔انہوں نے کہاکہ محض جذباتی نعروں سے سندھ کو طالبائزیشن سے نہیں بچایاجاسکتااس کو بچانا ہے توزندہ قوم بن کرطالبان دہشت گردوں کومقابلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے واضح کیاکہ جب تک ایم کیوایم ایک بھی کارکن زندہ ہے طالبان اپنے مقاصدمیں کامیاب نہیں ہوسکتے۔بعدازاں حیدرعباس رضوی نے صدرممنون حسین ، وزیراعظم میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم شاہ سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں کے ماورائے عدالت قتل اورانسانیت سوزتشددکانوٹس لیاجائے ، ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کوبازیاب کروایاجائے اورکروڑوں عوام کی نمائندہ جماعت ایم کیوایم کوکچلنے کے بجائے کالعدم انتہاء پسندتنظیموں،دہشت گردوں،جرائم پیشہ عناصراور بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

9/28/2024 4:15:47 PM