Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے ارکان امین الحق اور گلفراز خان خٹک نے رینجرز کی حراست میں بہیمانہ تشدد سے زخمی ہونے والے ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 136کے کارکن محمد عادل کی عباسی اسپتال جاکر عیادت کی


رابطہ کمیٹی کے ارکان امین الحق اور گلفراز خان خٹک نے رینجرز کی حراست میں بہیمانہ تشدد سے زخمی ہونے والے ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 136کے کارکن محمد عادل کی عباسی اسپتال جاکر عیادت کی
 Posted on: 2/9/2014 1
رابطہ کمیٹی کے ارکان امین الحق اور گلفراز خان خٹک نے رینجرز کی حراست میں بہیمانہ تشدد سے زخمی ہونے والے ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 136کے کارکن محمد عادل کی عباسی اسپتال جاکر عیادت کی 
کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آئین و قانون کو پیرو ں تلے روند کر رکھ دیا ہے، ارکان رابطہ کمیٹی 
سپریم کورٹ و سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان ، وفاقی اور صوبائی حکومت رینجرز کی جانب سے کارکن محمد عادل کی بلاجواز گرفتاری ، ان پر بہیمانہ تشدد میں ملوث قانون نافذ کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں ، رابطہ کمیٹی ارکان کا مطالبہ 
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں کی شہر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال اور تجاوز کا متعصبانہ عمل فی الفور بند کرایاجائے، رابطہ کمیٹی ارکان 
کراچی۔۔۔9فروری2014ء
متحدہ قومی مووومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان امین الحق اور گلفراز خان خٹک نے رینجرز کی حراست میں بہیمانہ تشدد سے زخمی ہونے والے ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 136کے کارکن محمد عادل کی عباسی اسپتال جاکر عیادت کی اورقائد تحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے اہل خانہ سے زخمی کارکن عدیل کی خیریت دریافت کی اور انکی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیوایم کے کارکن محمد عادل پر رینجرز کے بہیمانہ تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آئین و قانون کو پیرو ں تلے روند کر رکھ دیا ہے اورایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریاں ،ان پربہیمانہ تشدد اور ماورائے عدالت قتل جیسے واقعات انسانی حقوق کی سنگین اور کھلی خلاف ورزی ہے اورہر محب وطن شہری کیلئے لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے سپریم کورٹ و سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان ، وفاقی اور صوبائی حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 136کے کارکن محمد عادل کی بلاجواز گرفتاری ، ان پر بہیمانہ تشدد میں ملوث قانون نافذ کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائی جائے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں کی شہر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال اور تجاوز کا متعصبانہ عمل فی الفور بند کرایاجائے ۔ واضح رہے کہ ایم کیوایم کے کارکن محمد عادل اس وقت عباسی شہید اسپتال میں رینجرز کے بہیمانہ تشدد کے بعد زیر علاج ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

11/23/2024 1:38:39 AM