Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متنازعہ اورمنفی رپورٹ نشرکرنے کے خلاف ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن میں بی بی سی کے دفترکے سامنے ایم کیوایم کا پرامن احتجاجی مظاہرہ


متنازعہ اورمنفی رپورٹ نشرکرنے کے خلاف ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن میں بی بی سی کے دفترکے سامنے ایم کیوایم کا پرامن احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 2/2/2014 1
احتجاجی مظاہرے میں لندن، برمنگھم ، مانچسٹر، بریڈفورڈ، شیفیلڈاوردیگرشہروں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم یوکے کارکنوں،شعبہ خواتین کی ارکان اور ہمدردپاکستانیوں کی بڑی تعدادمیں شرکت 
ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران نے بھی اپنے بچوں کے ہمراہ مظاہرے میں شرکت کی
رابطہ کمیٹی کے ارکان طارق جاوید، محمدانور، محمداشفاق، سینیٹر بابرغوری، مصطفےٰ عزیزآبادی، یوکے کے آرگنائزر
ڈاکٹرسلیم دانش اور دیگر عہدیداران بھی مظاہرے میں موجود تھے
مظاہرین نے بی بی سی کی زہریلی رپورٹ پر اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کافی دیر تک ’’ شیم اون بی بی سی ‘‘ کے زوردار نعرے لگائے
ایم کیوایم کااحتجاجی مظاہرہ سیاحوں کی توجہ کامرکزبنارہا، کارکنوں نے مظاہرے کے بارے میں ہینڈبل بھی تقسیم کئے
بی بی سی کی انتظامیہ کے نمائندوں کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات ، ایم کیوایم کے تحفظات کے بارے میں دریافت کیا
مختلف ٹی وی چینلزاوراخبارات کے نمائندوں نے رابطہ کمیٹی کے ارکان اوردیگرمظاہرین کے انٹرویوز بھی کئے 
رابطہ کمیٹی کے ارکان اوریوکے عہدیداروں نے بی بی سی کے ہیڈآفس میں جاکرایک احتجاجی یاد داشت بھی پیش کی


لندن۔۔۔2 فروری 2014ء
بی بی سی کے پروگرام نیوزنائٹ میں ایم کیوایم کے بارے میں متنازعہ اورمنفی رپورٹ نشرکرنے کے خلاف ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام اتوارکی دوپہر سینٹرل لندن کے علاقے میں واقع بی بی سی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے دفترکے سامنے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔احتجاجی مظاہرے میں لندن، برمنگھم ، مانچسٹر، بریڈفورڈ، شیفیلڈاوردیگرشہروں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم یوکے کارکنوں،شعبہ خواتین کی ارکان اور ہمدردپاکستانیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان طارق جاوید، محمدانور، محمداشفاق، سینیٹر بابرغوری، مصطفےٰ عزیزآبادی، یوکے کے آرگنائزرڈاکٹرسلیم دانش اوردیگرعہدیداران بھی مظاہرے میں موجود تھے۔ ایم کیوایم کے شہیدکنوینرڈاکٹرعمران فاروق شہیدکی بیوہ شمائلہ عمران نے بھی اپنے بچوں کے ہمراہ اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔سخت سردی کے باوجود مظاہرے میں نوجوانوں اوربزرگوں کے ساتھ ساتھ خواتین اورمعصوم بچے اوربچیاں بھی شریک تھیں جن میں کئی دودھ پیتے بچے بھی شامل تھے ۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم ،پاکستان اوربرطانیہ کے پرچم اورجناب الطا ف حسین کے پورٹریٹ اٹھارکھے تھے۔ مظاہرین نے مختلف پلے کارڈزبھی اٹھا رکھے تھے جن پر بی بی سی پر نشرہونے والی رپورٹ پرمختلف مذمتی کلمات کے ساتھ ساتھ جناب الطا ف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے بھی مختلف کلمات درج تھے۔مظاہرین نے بی بی سی کی زہریلی رپورٹ پر اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کافی دیر تک ’’ شیم اون بی بی سی ‘‘ کے زوردار نعرے لگائے ۔ نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں نے جناب الطا ف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے بھی کافی دیرتک نعرے لگائے ۔ بی بی سی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے ہیڈآفس اوراس کے اطراف کاعلاقہ مظاہرین کے پرجوش نعروں سے کافی دیر تک گونجتا رہا۔ ایم کیوایم کااحتجاجی مظاہرہ سیاحوں اور راہگیروں کی توجہ کامرکزبنارہاجنہوں نے مظاہرے میں دلچسپی کااظہارکیا اورایم کیوایم کے کارکنوں سے مظاہرے کے اغراض ومقاصد کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پرایم کیوایم یوکے کے کارکنوں نے مظاہرے کے بارے میں ہینڈبل بھی تقسیم کئے ۔ بی بی سی کی انتظامیہ کے نمائندوں نے بھی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کرکے ان سے ایم کیوایم کے تحفظات کے بارے میں دریافت کیا جس پر اراکین رابطہ کمیٹی نے انہیں بی بی سی کی متنازعہ رپورٹ کے بارے میں اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر مختلف ٹی وی چینلزاوراخبارات کے نمائندوں نے رابطہ کمیٹی کے ارکان اوردیگرمظاہرین کے انٹرویوز بھی کئے ۔ مظاہرے کے اختتام پر رابطہ کمیٹی کے ارکان اوریوکے عہدیداروں نے بی بی سی براڈ کاسٹنگ کے ہیڈآفس میں جاکرایک احتجاجی یاد داشت بھی پیش کی۔ 






































































12/3/2024 9:11:55 AM