Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیرا ہتمام اتوار2 فروری دوپہر2بجے نیوایم اے جناح ؒروڈنزد مزارقائد پرقائدتحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے اجتماع منعقد ہوگا


ایم کیوایم کے زیرا ہتمام اتوار2 فروری دوپہر2بجے نیوایم اے جناح ؒروڈنزد مزارقائد پرقائدتحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے اجتماع منعقد ہوگا
 Posted on: 2/1/2014 1
ایم کیوایم کے زیرا ہتمام اتوار2 فروری دوپہر2بجے نیوایم اے جناح ؒروڈنزد مزارقائد پرقائدتحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے اجتماع منعقد ہوگا
اظہار یکجہتی اجتماع کے حوالے سے کارکنان و عوام میں  زبردست جوش و خروش پایاجارہا ہے
بی بی سی کی بددیانتی پر مبنی دستاویزی فلم اور جناب الطاف حسین کو جھوٹے مقدمات میں  الجھانے کی سازش کے خلاف کراچی سمیت ملک بھر میں  آج بھی شدید ردعمل اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے 

کراچی:۔۔یکم، فروری 2014ئ 
بی بی سی پر قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم مخالف دستاویزی فلم اور جناب الطاف حسین کو جھوٹے مقدمات کے جال میں  الجھانے کی گھنائونی سازش کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام 2/فروری 2014ئ بروزاتواردوپہردوبجے نیومحمدعلی جناح ؒروڈنزد مزار قائد پرعوام وکارکنان کااجتماع منعقد ہوگا۔اجتماع کے انعقاد کے حوالے سے ایم کیوایم کے کارکنان و عوام میں  زبردست جوش و خروش پایاجارہا ہے جبکہ بی بی سی کی بددیانتی پر مبنی دستاویزی فلم اور جناب الطاف حسین کو جھوٹے مقدمات میں  الجھانے کی سازش کے خلاف کراچی سمیت ملک بھر میں  شدید ردعمل اور احتجاج دیکھنے میں  آرہا ہے ۔ایم کیوایم کے ملک بھر میں  قائم زون ، سیکٹر اور ڈسٹرکٹ کمیٹیوں  کے تحت کئی مقامات پر آج بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور جناب الطاف حسین سے مکمل یکجہتی کااظہار کیا گیا ۔ مزار قائد پر کراچی میں  ہونے والے اظہارِیکجہتی کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیوایم کے ونگزوشعبہ جات کے ارکان، سیکٹرزو یونٹ کمیٹیوں  کے عہدیداران وکارکنان،خواتین،بزرگ نوجوانوں  کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کرینگی اورقائدتحریک الطاف حسین سے بھرپوریکجہتی کا اظہار کریں گے ۔ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی نے عوام و کارکنان سے اپیل کی ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والے اجتماع میں  زیادہ سے زیادہ تعداد میں  شرکت کریں ۔

1/20/2025 2:28:44 PM