Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گردی کی بیخ کنی کیلئے اسلام آبادمیں افغان بستیوں میں سرچ آپریشن اورکئی غیرملکیوں کی گرفتاریاں درست کارروائی ہے۔ رابطہ کمیٹی


دہشت گردی کی بیخ کنی کیلئے اسلام آبادمیں افغان بستیوں میں سرچ آپریشن اورکئی غیرملکیوں کی گرفتاریاں درست کارروائی ہے۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 1/26/2014
دہشت گردی کی بیخ کنی کیلئے اسلام آبادمیں افغان بستیوں میں سرچ آپریشن اورکئی غیرملکیوں کی گرفتاریاں درست کارروائی ہے۔ رابطہ کمیٹی
اسلام آبادکی طرح کوئٹہ، چمن، پشاور،کراچی اور دیگرشہروں میں غیرقانونی افغان بستیاں اورکچی آبادیاں دہشت گردوں کا گڑھ بنی ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے کراچی میں صورتحال سب سے زیادہ سنگین ہوچکی ہے
دہشت گردی کے واقعات میں مقامی کے ساتھ ساتھ غیرملکی دہشت گرد بھی ملوث ہیں جن میں ازبک اور افغان باشندے بھی شامل ہیں جومقامی باشندوں کے ساتھ ملکر کارروائیاں کررہے ہیں
دہشت گردی کی روک تھام کیلئے اسلام آباد کی طرح کراچی اوردیگر شہروں میں قائم غیرقانونی افغان بستیو ں میں کارروائی کی جائے غیرقانونی طورپرآبادغیرملکی باشندوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے ۔رابطہ کمیٹی

کراچی ۔۔۔۔26 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اسلام آباد میں دہشت گردی کی بیخ کنی کیلئے افغان بستیوں میں سرچ آپریشن اورکئی غیرملکیوں کی گرفتاریوں کودرست کارروائی قراردیاہے اوراس کی حمایت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں مقامی کے ساتھ ساتھ غیرملکی دہشت گرد بھی ملوث ہیں جن میں ازبک اور افغان باشندے بھی شامل ہیں جومقامی باشندوں کے ساتھ ملکر کارروائیاں کررہے ہیں اور مختلف واقعات میں رنگے ہاتھوں گرفتاربھی ہوئے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اسلام آبادکی طرح کوئٹہ، چمن، پشاور،کراچی اور ملک کے دیگرشہروں میں غیرقانونی طورپرقائم ہونے والی افغان بستیاں اوردیگرکچی آبادیاں ان دہشت گردوں کا گڑھ بنی ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے کراچی میں صورتحال سب سے زیادہ سنگین ہوچکی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس قبل بھی خودوزارت داخلہ کی رپورٹس میں اس بات کااعتراف کیاگیاہے کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن کے باعث بیدخل ہونے والے خاندانوں کی آڑمیں طالبان اورغیرملکی دہشت گرد بھی مختلف شہروں میں منتقل ہوئے جنہوں نے باقاعدہ غیرقانونی طورپرقائم کچی آبادیوں میں اپنے ٹھکانے قائم کئے ۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے ضروری ہے کہ اسلام آباد کی طرح کراچی اوردیگر شہروں میں قائم غیرقانونی افغان بستیو ں میں کارروائی کی جائے اورغیرقانونی طورپرآبادغیرملکی باشندوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے ۔ 

9/28/2024 2:23:50 PM