Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لانڈھی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر غیر قانونی چھاپے، گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے، رابطہ کمیٹی


لانڈھی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر غیر قانونی چھاپے، گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 1/26/2014
لانڈھی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر غیر قانونی چھاپے، گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے، رابطہ کمیٹی
لانڈھی میں پولیس اہلکاروں کو شہید و زخمی کرنے کی ذمہ داری جند اللہ نے قبول کی ہے
ان دہشت گردوں کے ٹھکانے چھوڑ کر ایم کیوایم کے زیر اثر علاقوں کے محاصرے کیے جارہے ہیں
ایم کیوایم کے عہدیداروں، کارکنوں، ہمدردوں اور ان کے اہل خانہ کو گرفتار کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہاہے 
ملک دشمنوں نے سندھ میں درجنوں بم دھماکے کیے لیکن سندھ حکومت کے کسی وزیر نے مذمت کا ایک لفظ تک ادا نہ کیا
کراچی۔۔۔26 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لانڈھی میں پرامن بستیوں کے محاصروں اور ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اور ہمدردوں کی اندھا دھند گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد گزشتہ کئی ہفتوں سے پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کررہے ہیں اورعلی الاعلان ان حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کررہے ہیں۔ ان دہشت گردوں نے سی آئی ڈی افسر چوہدری اسلم خان کو بھی دن دہاڑے دہشت گردی کا نشانہ بناکر شہید کر ڈالا اور فخریہ اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی ۔ کراچی میں ان دہشت گردوں کی کمیں گاہیں بھی حکومت سے پوشیدہ نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود پولیس وانتظامیہ نے ان دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے نہ تو کسی بستی کے محاصرے کیے اور نہ ان دہشت گردوں کو گرفتارکیا۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ میڈیا کے مطابق جنداللہ نامی کالعدم تنظیم نے لانڈھی میں ہونے والے پولیس حملہ کی ذمہ داری بھی قبول کرلی ہے لیکن جن علاقوں میں ان دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں انہیں چھوڑ کرقانون نافذ کرنے والے اہلکار ایم کیوایم کے زیراثر علاقوں کے محاصرے کررہے ہیں اور چن چن کر ایم کیوایم کے عہدیداروں ، کارکنوں ، ہمدردوں اور ان کے اہل خانہ کو گرفتار کرکے بہمانہ تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دوروزقبل سندھی علیحدگی پسندوں اورملک دشمنوں نے پورے سندھ میں درجنوں بم دھماکے کیے لیکن سندھ حکومت کے کسی ایک وزیر نے اس کھلی دہشت گردی کے خلاف مذمت کا ایک لفظ تک ادانہ کیااور نہ ہی ان دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے اندرون سندھ کسی بستی کا محاصرہ کیا گیا۔
رابطہ کمیٹی نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے مطالبہ کیا کہ لانڈھی میں ایم کیوایم کے زیراثر علاقوں کے غیرقانونی محاصرے، کارکنوں ، ہمدردوں اور ان کے اہل خانہ کی بلاجواز گرفتاریوں کا فوری نوٹس لیاجائے، ایم کیوایم کے خلاف غیرقانونی چھاپوں ، گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرایاجائے اور لانڈھی میں پولیس اہلکاروں کو شہید وزخمی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

9/28/2024 2:23:53 PM