Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہنگو بابر میلہ میں واقع گھر کے باہر کھلونا بم دھماکہ میں 5بچوں کی شہادت پر الطاف حسین کااظہار مذمت


ہنگو بابر میلہ میں واقع گھر کے باہر کھلونا بم دھماکہ میں 5بچوں کی شہادت پر الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 1/26/2014
ہنگو بابر میلہ میں واقع گھر کے باہر کھلونا بم دھماکہ میں 5بچوں کی شہادت پر الطاف حسین کااظہار مذمت 
کھلونا بم سے بچوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور انسانیت سے گری ہوئی کارروائی ہے ، الطاف حسین 
شہید بچوں کے سوگوار لواحقین سے الطاف حسین کی دلی تعزیت وہمدردی 
حکومت اور مسلح افواج جلد از جلد دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل مرتب کرکے اس پر فی الفور عملدر�آمد شروع کرے ، الطاف حسین
لندن۔۔۔26، جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ہنگو بابر میلہ میں واقع گھر کے باہر کھلونا بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس کے نتیجے میں 5بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں نے بچوں کو کھلونا بم سے نشانہ بنا کر درندگی اور سفاکیت کی انتہاء کردی ہے اور ثابت کردیا ہے کہ وہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کھلونا بم سے بچوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور انسانیت سے گری ہوئی کارروائی ہے اور اس سفاکانہ کارروائی کے بعد ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور مسلح افواج جلد از جلد دہشت گردی کے خلاف فی الفور ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرے اور اس پر عملدر�آمد شروع کرے ۔انہوں نے کھلونا بم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے بچوں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید بچوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشست کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ جناب الطاف حسین نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہنگو کھلونا بم سے معصوم بچوں کو نشانہ بنانے میں ملوث سفاک دہشتگردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اور عملی کارروائی کرکے ملک و قوم کو اس عفریت سے نجات دلائی جائے ۔

9/28/2024 2:27:19 PM