Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آل پاکستان مسلم لیگ کے نائب صدر احمد رضا قصوری کی سربراہی میں ایک نمائندہ وفد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات


آل پاکستان مسلم لیگ کے نائب صدر احمد رضا قصوری کی سربراہی میں ایک نمائندہ وفد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات
 Posted on: 1/25/2014
آل پاکستان مسلم لیگ کے نائب صدر احمد رضا قصوری کی سربراہی میں ایک نمائندہ وفد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات 
جنرل مشرف کی ملک سے وفاداری اور محب ایک مسلمہ حقیقت ہے ، کمانڈو بھاگتے نہیں بلکہ کمانڈو کا نصب العین غازی یاشہید ہوتا ہے ، احمد رضا قصوری 
نائن زیرو ’’سلام محبت ‘‘لیکر آیا ہوں ، جناب الطاف حسین نے ہمارے مشکل حالات میں ہم سے کندھا جوڑا اور سیاسی طور پر ہمارے ساتھ تعاون کیا ، احمد رضا قصوری 
سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے رہنے چاہئیں اور یہ جمہوریت کی روایت ہے ، محترمہ نسرین جلیل 
ملاقات کے بعد خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں صحافیوں کو پریس بریفنگ 
احمد رضا قصوری نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ جناح گراؤنڈ عزیز آباد جاکر’’یادگارِ شہدائے حق پرحاضری بھی دی
کراچی ۔۔۔25،جنوری 2014ء 
آل پاکستان مسلم لیگ کے نائب صدر احمد رضا قصوری کی سربراہی میں ایک نمائندہ وفد نے ہفتہ کے روز ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی ۔ اس سے قبل اے پی ایم ایل کا وفد جب خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد پہنچا تو ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کنور نوید جمیل ، واسع جلیل ، نسرین جلیل ، سیف یار خان، وسیم اختر ، کنور خالد یونس اور میاں عتیق نے ان کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا ۔ملاقات میں اے پی ایم ایل کے رہنما صدیق مرزا ، الحاج شمیم،عمران غوری ، محترمہ آسیہ اسحاق ، وسیم احمد اور سید افتخار شاہ کے علاوہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی ، سیاسی ، سماجی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ اور قیام امن کے امور زیر بحث لائے گئے ۔ ملاقات میں احمد رضا قصوری نے ایم کیوایم اور اے پی ایم ایل کے درمیان رابطے کیلئے ’’مانیٹرنگ کمیٹی ‘‘کے قیام کی تجویز پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا ۔ ملاقات تقریباً 1گھنٹے جاری رہی ۔ 
ملاقات کے بعد صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے احمد رضاقصوری نے کہا کہ میں جنر ل پرویز مشرف کیلئے اصولی مؤقف اختیار کرنے پر جناب الطاف حسین اور ان کے کارکنان کیلئے سلام محبت لیکر نائن زیروآیا ہوں ، جناب الطاف حسین نے ہمارے مشکل حالات میں ہم سے کندھا جوڑا اور سیاسی طور پر ہمارے ساتھ تعاون کیا اس پر میری یہ خواہش تھی کہ میں خودنائن زیرو جاکر اس اظہار محبت کا شکریہ ادا کروں ۔ انہوں نے کہاکہ جنرل مشرف پاکستان میں کسی دباؤ کے تحت نہیں آئے ، کسی عدالت نے ان کے خلاف وارنٹ جاری نہیں کیا تھا وہ ملک کی سرحدوں کی نظریاتی حفاظت کرنے کیلئے ملک میں آئے ہیں لیکن بد قسمتی سے ان پر مقدمات کی بھر مار کردی گئی ، انہیں الیکشن سے محروم کیا گیا ، اب طرح طرح کی کہانیاں چل رہی ہیں ، کوئی کہہ رہا ہے کہ بیمار نہیں ہے ، کوئی کہہ رہا ہے کہ میڈیکل رپورٹ مذاق ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جس قسم کے بیانات افواج پاکستان کیلئے دیئے جارہے ہیںیہ عمل ان لوگوں کو زیب نہیں دیتا جو ملک میں ذمہ دارانہ سیاست کا اعلان کرچکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ان تمام حالات سے پاکستان میں بددلی پیدا ہورہی ہے ، اسے شخص کو غدار کہنا جو فوج کا سربرا ہ رہا ہو افواج پاکستان کیلئے منفی پیغام ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس قسم کے منفی پروپیگنڈے کو ختم کیاجائے جس سے افواج پاکستان کی تذلیل ہورہی ہو ۔ انہوں نے مزید کہاکہ جنرل مشرف کی ملک سے وفاداری اور محبت ایک مسلمہ حقیقت ہے ، کمانڈو بھاگتے نہیں بلکہ کمانڈو کا نصب العین غازی یاشہید ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جنرل مشرف عدالت کے سامنے پیش ہونے سے نہیں گھبرا رہے ہیں کیونکہ جس عدالت میں انہیں پیش ہونا ہے وہ تو ہائی کورٹ کے تین ججز صاحبان پر مشتمل ہے جبکہ جنرل مشرف اس سے قبل مجسٹریٹ اور عدالتوں کے سامنے پیش ہوتے رہے ہیں اور ہم نے آئین و قانون کے تحت جنرل مشرف کی ضمانتیں کرائیں ، ماضی میں جو شخص مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہو جائے تو اسے خصوصی عدالت کے سامنے پیش ہونے میں کوئی عار نہیں ہوسکتی ہے مسئلہ صرف یہ ہے کہ وہ بیما رہیں اور بیماری پوچھ کرنہیں آتی ہے ۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہاکہ جنرل آصف نواز جنجوعہ کا جب وقت آیا تو 15سیکنڈ لگے اور وہ اس دنیا سے چلے گئے اور جنرل پرویز مشرف کی رپورٹ آئی ہے کہ انہیں کسی بھی وقت دل کا دورہ پڑ سکتا ہے ۔ احمد رضا قصوری نے سیاسی اور اخلاقی تعاون کرنے پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین اور کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہم ملکر پاکستان کے استحکام ، سا لمیت کیلئے قدم بہ قدم اور ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر ساتھ چلیں گے اور ملک کو عظیم تر بنائیں گے ۔ 
اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ نسرین جلیل نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے رہنے چاہئیں اور یہ جمہوریت کی روایت ہے ، احمد رضا قصوری نائن زیروپر اپنے وفد کے ہمراہ پیغام محبت لیکر آئے ہیں اور اس پیغام محبت کی آج ملک کو جتنی ضرورت ہے پہلے نہیں تھی ۔ انہوں نے احمد رضاقصوری اور اے پی ایم ایل کے وفد کی نائن زیرو آمد کا زبردست خیر مقدم اوردلی تشکر کااظہا رکیا ۔ 
بعدازاں احمد رضا قصوری نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں جاکر ایم کیوایم کے شہداء کی یاد میں تعمیر کی گئی ’’یادگارِ شہدائے حق پرحاضری دی اور پھول چڑھائے ۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔ 

9/28/2024 2:24:10 PM