Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اردو بولنے والے سندھیوں کو برابری کے حقوق اور مواقع دیئے جائیں ، امین الحق رکن رابطہ کمیٹی


اردو بولنے والے سندھیوں کو برابری کے حقوق اور مواقع دیئے جائیں ، امین الحق رکن رابطہ کمیٹی
 Posted on: 1/12/2014
اردو بولنے والے سندھیوں کو برابری کے حقوق اور مواقع دیئے جائیں ، امین الحق رکن رابطہ کمیٹی 
ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ بات چیت کے ذریعے سندھ میں افہام و تفہیم کی فضا پیدا کی جائے 
سندھ دھرتی اگر ترقی کرے گی تو پاکستان بھی ترقی کریگا ، حیدرآباد ، لاڑکانہ اور شکارپور میں بھی یونیورسٹیاں قائم کریں گے 
جناب الطاف حسین نے سندھ دھرتی کو اپنی ماں سمجھتے ہیں اور ایم کیوا یم سندھ کی تقسیم نہیں چاہتی ہے ، اشفاق منگی رکن رابطہ کمیٹی 
حق پرست ارکان اسمبلی نے کروڑوں روپے کے فنڈز سے اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں ترقیاتی کام کروائے ، محترمہ ہیر سوہو 
رابطہ کمیٹی کے ارکان امین الحق ، اشفاق منگی اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو اور دیگر کی سندھی اخبارات کے مدیران سے ملاقات 
کراچی :۔۔12؍ جنوری 2014ء 
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے ارکان امین الحق اور اشفاق منگی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے ایک نمائندہ وفدنے گزشتہ روزسندھی اخبارات کے مدیران سے ملاقات کی اور سندھ کے وسائل اور اختیارات میں آدھی سے زائد آبادی کے ساتھ ہونیوالی ناانصافی پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی محترمہ ہیر سوہو اور دیگر بھی موجود تھے۔ رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق نے مدیران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم جیو اور جینے دو کے اصول پر عمل پیرا ہے اور تمام اکائیوں کے ساتھ برابری کی بنیاداور جائز حقوق کے ساتھ رہنا چاہتی ہے اور اس کیلئے ضروری ہے کہ اردو بولنے والے سندھیوں کو برابری کے حقوق اور مواقع دیئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ بات چیت کے ذریعے سندھ میں افہام و تفہیم اوربھائی چارے کی فضاء پیدا کی جائے ، سندھ دھرتی اگر ترقی کرے گی تو پاکستان بھی ترقی کریگا۔ امین الحق نے کہا کہ حیدرآباد کے ساتھ ساتھ لاڑکانہ اور شکار پور میں بھی یونیورسٹی قائم کی جائیں گی تاکہ وہاں کے غریب اور مستحق طالب علم جدید علوم حاصل کرکے سندھ اور ملک کا نام روشن کرسکیں۔ملاقات میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے فرمایا کہ سندھ ہماری دھرتی ماں ہے اور ہماری زندگی میں سندھ کبھی تقسیم نہیں ہوگا ۔حق پرست رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان اسمبلی کے کروڑوں روپے کے فنڈز سے اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں۔ سندھی اخبارات کے مدیران نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف آواز بلند کرکے اور این ایف سی ایوارڈ میں سندھ کا جائز حق دلا کرسندھ کے سچے سپوت ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی ترقی کیلئے اردو بولنے والے صوبے کی ترقی کیلئے سندھی بولنے والے سندھیوں کے ہمراہ مل جل کر کام کرتے رہیں گے اور ان میں پیار ، امن اور بھائی چارے کی فضا قائم کرکے اور برابری کے وسائل کی تقسیم ممکن بنا کر سندھ دھرتی کے مستقل باشندوں کو متحد و منظم رکھا جاسکتا ہے ۔

9/28/2024 12:14:48 PM