جو اینکر پرسنز اور کالم نگار ایم کیوایم کی بات پر سچ لکھیں اور تبصرہ کریں تو ان پر بکنے اور پیسہ لینے کا الزام لگا دیا جاتا ہے، الطاف حسین کا شکوہ
میں ایسے لوگوں کیلئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کی اصلاح کرے، الطاف حسین
کراچی ۔۔۔5، جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے شکوہ کیا ہے کہ جو اینکر پرسنز اور کالم نگار ایم کیوایم کی بات پر سچ لکھیں یا تبصرہ کریں تو ان پر الزام لگا دیاجاتا ہے کہ یہ بک گئے ہیں اور انہوں نے پیسہ لیا ہے ۔ یہ شکوہ جناب الطاف حسین نے الہ دین گراؤنڈ گلشن اقبال میں لاکھوں شرکاء کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے جلسہ عام میں اینکر پرسنز کیلئے میں نے بعض کا لفظ استعمال کیا لیکن ایم کیوایم سے لّلا ہی بیر رکھنے والے نے سب کو ملا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاق وسباق سے ہٹ اگر بات پیش کی جائے گی تو پھر ویسا سنا بھی جائے گا، الطاف حسین دیگر سیاستدانوں کی طرح نہیں ہے ، الطاف حسین جو کہتا ہے وہ کرتا ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں ایم کیوایم پر بلاوجہ تنقید کرنے والوں کیلئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کی اصلاح کرے، یا پھر ہمیں توفیق اور اختیار دیدے اور جب یہ اختیار ہوگا تو اللہ تعالیٰ اصلاح کرنے کے طریقے بھی ہمیں سیکھا ہی دے گا ۔