Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پیپلز پارٹی کا بلدیاتی آرڈیننس سندھ کی وحدت اور یکجہتی کے لئے زہر قاتل ہے،ایم کیوایم امریکہ


پیپلز پارٹی کا بلدیاتی آرڈیننس سندھ کی وحدت اور یکجہتی کے لئے زہر قاتل ہے،ایم کیوایم امریکہ
 Posted on: 12/25/2013
پیپلز پارٹی کا بلدیاتی آرڈیننس سندھ کی وحدت اور یکجہتی کے لئے زہر قاتل ہے،ایم کیوایم امریکہ
 
حق پرست عوام کسی جعلی مینڈیٹ اور جعلی قیادت کو تسلیم نہیں کرینگے: جنید فہمی
شکاگو:۔۔۔23 دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت اراکینِ سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی نے پیپلز پارٹی کے بلدیاتی آر ڈی یننس کو سندھ کی وحدت اور یکجہتی کیلئے زہر قاتل قرار دیتے ہوئے متنازعہ آرڈیننس کی قابلِ اعتراض شقوں میں فوری تبدیلی اور ضروری ترامیم کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں انچارج واراکینِ سینٹرل کمیٹی نے کہاکہ لوکل باڈیزایکٹ جس کا اوّلین مقصدنچلی سطح تک اختیارات کی منصفانہ منتقلی ہونا چاہئے، پیپلز پارٹی کی نااہل اور متعصب قیادت نے ایک غیر قانونی وغیرآئینی اور متنازعہ آرڈیننس کے ذریعے ایک بار پھر دیہی اور شہری سندھ میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو یہ کڑوا سچ تسلیم کرلیناچاہئے کے وہ صرف دیہی سندھ کی نمائند گی رکھنے والی جماعت ہے ، اپنے ہر دور اقتدار میں جس نے سندھ کے شہری علاقوں کا نہ صرف استحصال کیا ہے بلکہ بزور طاقت بنیادی حقوْق کو بھی سلب کیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خودکوجمہوریت کا چیمپئن قرار دینے سندھ کے نا عاقبت اندیش حکمرانوں کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ وہ اس کالے قانون سے سندھ میں محبّتوں کے بجائے نفرتوں اور دوریوں کو جنم دے ر ہے ہیں۔جس سے اندیشہ ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں میں تیزی سے بڑھنے والا احساسِ محرومی احساس بیگانگی میں نہ تبدیل ہوجائے ایسے اقدامات جمہوریت کی نر سری کو کچلنے کے مترادف ہے جس نے غریب عوام کو نچلی سطح پر انکے حق حکمرانی سے محروم کیا ہے اور اب سندھ کے غریب ہاری و کسان جاگیرداروں، وڈیروں اور ان کی بیوروکریسی کیاجارہاہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم نے ماضی میں بھی ظالم حکمرانوں کے آمرانہ اقدامات کاسامناکیاہے اورآج بھی ہر قسم کے ظلم و جبر کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے اعلیٰ عدالیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پیپلز پارٹی کی جانب سے جمہوریت و عوام دشمن سندھ لوکل باڈیز ایکٹ 2013ء پر اپنے منصفانہ،آئنی اور قانونی کردارکی ادایئگی کو یقینی بنائے اورسندھ کی تقسیم در تقسیم کرنے کے اس گھناؤنے منصوبے کوناکام بنایا جائے۔

9/28/2024 10:21:46 AM