Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیر اہتمام برطانیہ میں بھی یوم شہداء منایا گیا۔ لندن میں قرآن خوانی کا اجتماع منعقد کیا گیا


ایم کیوایم کے زیر اہتمام برطانیہ میں بھی یوم شہداء منایا گیا۔ لندن میں قرآن خوانی کا اجتماع منعقد کیا گیا
 Posted on: 12/9/2013
ایم کیوایم کے زیر اہتمام برطانیہ میں بھی یوم شہداء منایا گیا۔ لندن میں قرآن خوانی کا اجتماع منعقد کیا گیا
یوم شہداء کے اجتماع میں لندن، برمنگھم، مانچسٹر، شیفیلڈ، بریڈ فورڈ اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم یوکے کے کارکنوں، عہدیداروں، خواتین، بزرگوں اور بچوں کی شرکت
یوم شہداء کے اجتماع میں ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران نے بھی بچوں کے ہمراہ شرکت کی
اجتماع میں رابطہ کمیٹی کے ارکان، پاکستان سے آئے ہوئے رہنماؤں، سینیٹرز، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی شرکت
لندن ۔۔۔9 دسمبر2013ء
ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام برطانیہ میں بھی یوم شہداء منایا گیا۔ اس سلسلے میں تحریکی جدوجہدکے دوران اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن کے مقامی ہال میں قرآن خوانی کا اجتماع منعقد کیا گیا اور شہیدوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا یوم شہداء کے اجتماع میں لندن، برمنگھم، مانچسٹر، شیفیلڈ، بریڈفورڈ اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم یوکے کے کارکنوں، عہدیداروں، خواتین ، بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی۔ اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت، رابطہ کمیٹی کے ارکان طارق جاوید، محمد انور، سیدطارق میر، محمداشفاق، مصطفےٰ عزیز آبادی اورپاکستان سے آئے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن اورقومی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹرفاروق ستار، سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرسینیٹر بابر غوری،سینیٹر بیرسٹرفروغ نسیم ، سینیٹرحسیب خان، رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل، ارکان سندھ اسمبلی عادل صدیقی ،رؤف صدیقی،ایم کیوایم یو کے کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔یوم شہداء کے اس اجتماع میں شہیدانقلاب اورایم کیو ایم کے شہیدکنوینر ڈاکٹر عمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران نے اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کی ۔اس موقع پر تحریک کے شہیدوں کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اورآیات کریمہ کا ورد کیاگیا۔بعدازاں شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ حافظ مسرورنے فاتحہ خوانی کرائی۔

9/28/2024 8:19:07 AM