Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نیٹو سپلائی کی بند ش کیلئے تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے دھرنوں اور حتجاج کے دوران ٹینکرز ڈرائیوروں سے رقوم کی لوٹ مار، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور ٹینکروں سے تیل نکالنے کے واقعات پر حق پرست اراکین قومی اسمبلی کا اظہار مذمت


 Posted on: 12/7/2013
نیٹو سپلائی کی بند ش کیلئے تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے دھرنوں اور حتجاج کے دوران ٹینکرز ڈرائیوروں سے رقوم کی لوٹ مار، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور ٹینکروں سے تیل نکالنے کے واقعات پر حق پرست اراکین قومی اسمبلی کا اظہار مذمت 
افغانستان میں طورخم بارڈر پر بھی سینکڑوں خالی ٹینکرز تحریک انصاف کے کارکنوں کی لوٹ مار کے باعث پاکستان میں داخل نہیں ہورہے ہیں 
نیٹو سپلائی کے خلاف تحریک انصاف کے دھرنے اور احتجاج سے 15 ارب سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے، حق پرست ارکان قومی اسمبلی 
تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے تجارتی ٹینکروں کے ڈرائیوروں سے مجرمانہ اور ہتک آمیز سلوک کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور انہیں فی الفور سرکاری سیکورٹی فراہم کی جائے، حق پرست ارکان قومی اسمبلی 
کراچی ۔۔۔7، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے نیٹو سپلائی روکنے کیلئے جاری تحریک انصاف کے دھرنوں کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے آل پاکستان آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن کے ٹینکروں کے ڈرائیوروں سے رقوم لوٹنے ، انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور ٹینکروں سے تیل نکالنے کے مذموم واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنے اور احتجاج کے دوران تجارتی ٹینکروں کے ڈرائیوروں کے ساتھ مجرمانہ سلوک کرنے سے نیٹو سپلائی تو بند ہوتی دیکھائی نہیں دے رہی ہے بلکہ الٹا ہزاروں ٹینکرز ڈرائیورزاور ان سے وابستہ خاندان کا بری طرح سے معاشی استحصال ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ افغانستان میں طورخم بارڈر پر بھی سینکڑوں خالی ٹینکر پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں اور احتجاج کے دوران لوٹ مار اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے واقعات کے سبب پاکستان میں داخل نہیں ہورہے ہیں ۔حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے مزید کہاکہ نیٹو سپلائی کے خلاف تحریک انصاف کے دھرنے اور احتجاج سے 15ارب سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے جس کا اثر ات براہِ راست قومی خزانے پرپڑ رہے ہیں ۔ حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ، وزرائے اعلیٰ صوبہ سندھ ، خیبر پختونخوا ، بلوچستان اور پنجاب سے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے تجارتی ٹینکروں کے ڈرائیوروں سے مجرمانہ اور ہتھک آمیز سلوک کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے،اس میں ملوث تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل لائی جائے اور ٹینکروں اور ان کے ڈرائیوروں کو فی الفور سرکاری سیکورٹی فراہم کی جائے ۔

9/28/2024 8:17:58 AM