Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کی یہ صورتحال دیکھ کرمجھے بہت دکھ ہوتا ہے، شہریوں کواچھی طرح معلوم ہے کہ ایم کیوایم کے خلاف آپریشن سے قبل میں نے شہرمیں ایسا ماحول بنادیا تھا کہ مائیں بہنیں بیٹیاں کسی خوف وخطرکے بغیررات میں شادی بیاہ کی تقریبات میں آتی جاتی تھیں


کراچی کی یہ صورتحال دیکھ کرمجھے بہت دکھ ہوتا ہے، شہریوں کواچھی طرح معلوم ہے کہ ایم کیوایم کے خلاف آپریشن سے قبل میں نے شہرمیں ایسا ماحول بنادیا تھا کہ مائیں بہنیں بیٹیاں کسی خوف وخطرکے بغیررات میں شادی بیاہ کی تقریبات میں آتی جاتی تھیں
 Posted on: 8/29/2026

کراچی پاکستان کا پہلا دارالخلافہ تھا لیکن دارالخلافہ اسلام آباد منتقل کردیا گیا، کراچی میں نکاسی آب کا نظام تباہی کا شکار ہے، مین ہولز میں ڈھکن نہ ہونے کے باعث کمشن بچے گٹرمیں ڈوب کر جاں بحق ہورہے ہیں، شہرکی سڑکیں کھنڈرات کا منظرپیش کررہی ہیں، شہرکے لوگ پانی، بجلی اورگیس کی سہولت سے محروم ہیں لیکن پھر بھی پانی، بجلی اورگیس کے ہزاروں روپے کے بل آرہے ہیں۔ شہرمیں امن عامہ کی صورتحال اس قدر خراب ہے جس کی اس سے پہلے مثال نہیں ملتی، شہرمیں خواتین کا اکیلئے چلنا مشکل ہوگیا ہے،انہیں اغوا کیا جارہا ہے، مسلح ڈاکو کھلے عام اسلحے کے زورپر خواتین اورنوجوانوں سے پرس، موبائل اورموٹرسائیکل لوٹ رہے ہیں اورکوئی احتجاج کرے تو اسے گولی مارکرقتل کردیا جاتا ہے لیکن پولیس، رینجرزاورکوئی قانون نافذ کرنے والاادارہ کراچی کے شہریوں کو جان ومال کاتحفظ فراہم نہیں کررہا ہے۔
کراچی کی یہ صورتحال دیکھ کرمجھے بہت دکھ ہوتا ہے، شہریوں کواچھی طرح معلوم ہے کہ ایم کیوایم کے خلاف آپریشن سے قبل میں نے شہرمیں ایسا ماحول بنادیا تھا کہ مائیں بہنیں بیٹیاں کسی خوف وخطرکے بغیررات میں شادی بیاہ کی تقریبات میں آتی جاتی تھیں، کوئی انہیں ہاتھ لگانے کا سوچ نہیں سکتا تھا، شہر یوں کوتحفظ کا احساس تھا۔
میں شہرکے عوام خصوصاًنوجوانوں حتیٰ کہ اپنی ماؤں بہنوں سے بھی یہ کہوں گا کہ جبکہ پولیس رینجرزکوئی آپ کو جان و مال کا تحفظ فراہم نہیں کررہا ہے توآپ کسی بھی طرح سے لائسنس بنوائیں، قانونی اسلحہ اپنے پاس رکھیں تا کہ اگر کوئی آپ کے ساتھ لوٹ مارکرے، آپ کواغوا کرنے کی کوشش کرے توآپ اپنا اس سے اپنا دفاع کرسکیں۔  

الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 458 ویں ہنگامی فکری نشست سے خطاب
28، اگست2026ء


8/30/2026 10:37:01 AM