Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے سینئر کارکن سمیع الدین رحمانی کی شہادت پر متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت


ایم کیوایم کے سینئر کارکن سمیع الدین رحمانی کی شہادت پر متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
 Posted on: 7/29/2026

ایم کیوایم کے سینئر کارکن سمیع الدین رحمانی کی شہادت پر متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت لندن……29 جولائی 2026ء متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کراچی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم کےسینئر کارکن سمیع الدین رحمانی کی شہادت اوران کے بیٹے فصیح رحمانی کے زخمی ہونے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ جناب الطاف حسین نے سمیع رحمانی شہید کے تمام لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ میں اور ایم کیوایم کے تمام کارکنان دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ۔ انہوں نےدعاکی کہ اللہ تعالیٰ سمیع رحمانی شہید کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اوراہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ جناب الطاف حسین نے سمیع رحمانی شہید کے بیٹے فصیح رحمانی کی صحتیابی کے لئے بھی دعاکی ہے۔

7/30/2026 6:20:41 PM