میں کوئٹہ میں پرامن احتجاج کرنے والے بلوچوں پرپولیس کی فائرنگ اور 12سالہ بچے نعمت بلوچ کی شہادت اورکئی بچوں کے زخمی ہونے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ پولیس نے پرامن مظاہرین پر جس طرح براہ راست فائرنگ کی جس سے 12سالہ بچہ نعمت بلوچ جاں بحق ہوگیا جو اس وقت روزے کی حالت میں تھا۔ میں نعمت بلوچ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اورزخمیوں سے ہمدردی کااظہارکرتاہوں،ان کی جلد صحتیابی کی دعاکرتاہوں ۔
میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیرسے اپیل کرتاہوں کہ معصوم بلوچوں کے خلاف پولیس اور دیگراداروں کی جانب سے طاقت کاناجائز استعمال بند کرانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور بلوچوں کوانصاف فراہم کیاجائے۔
میں مظلوم بلوچ سے ہمدردی اورمکمل یکجہتی کااظہارکرتاہوں،میری دعائیں، ہمدردیاں اورسیاسی واخلاقی حمایت بلوچوں کے ساتھ ہے، ہم ہرفورم پر جہاں مظلوم مہاجروں کے لئے آوازبلند کرتے ہیں وہیں مظلوم بلوچوں کا بھی معاملہ بھی اٹھاتے ہیں، مسئلہ بلوچستان کے بارے میں میری حالیہ کتاب اس بات کاثبوت ہے کہ مجھے بلوچ قوم سے مکمل ہمدردی ہے۔
میں مظلوم بلوچ عوا م سے کہتاہوں کہ وہ اللہ کے انصاف پر یقین رکھیں،اللہ کے ہاں دیرہے اندھیرنہیں، قدرت کانظام انصاف جب حرکت میں آتا ہے تووہ ایسا ماحول پیداکردیتا ہے کہ پھر مظلوموں کوانصاف ملتاہے۔ انشاء اللہ پاکستان ایک دن صحیح ڈگرپر آئے گا، بلوچوں اورتمام مظلوم قوموں کے مسائل حل ہوں گے۔
مجھے اس بات کامکمل ادراک ہے کہ بلوچوں نے اپنے حق کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں،انشاء اللہ بلوچوں کو ان کاحق ملے ، اس کے ساتھ ساتھ مہاجروں، پشتونوں، سندھیوں، کشمیریوں، گلگتیوں، بلتستانیوں، ہزارے وال،سرائیکیوں اورجاگیرداروں کے ظلم کاشکارغریب پنجابیوں اورہرکسی کواس کا جائزحق ملے گا۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 127ویں فکری نشست سے خطاب
21مارچ 2025ئ