میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے اپیل کرتاہوں کہ ایم کیوایم کے سینئر پشتون رہنما انور خان ترین اوربلدیہ ٹاؤن سیکٹرکے کارکن محمد کامران کوفی الفوربازباب کیا جائے۔
انورخان ترین کو21 فروری 2025 کی شب رینجرز نے کراچی میں ان کے گھرسے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا تھا ، آج ان کی جبری گمشدگی کوپوراایک مہینہ ہوچکا ہے اوروہ تاحال لاپتہ ہیں۔ انہیں اب تک کسی بھی عدالت کے سامنے پیش نہیں کیاگیا ہے۔
اسی طرح ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹر کے کارکن محمد کامران کباڑی جنہیں 9دسمبر 2024 کویوم شہدا کے موقع پر عزیزآباد سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا تھاوہ بھی تقریباً ڈھائی ماہ سے بدستورلاپتہ ہیں، انہیں بھی ابھی تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے۔لاپتہ کئے جانے کی وجہ سے انورترین اورمحمدکامران کے بیوی بچے بہت ذہنی کرب و ازیت میں مبتلا ہیں۔ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے اپیل کرتا ہوں کہ انور خان ترین اور محمد کامران سمیت تمام لاپتہ کارکنوں کوفی الفوربازباب کیاجائے اوربے گناہ اسیرکارکنوں کو رہا کیا جائے ۔
الطاف حسین
21 مارچ 2025