بانی وقائد الطاف حسین ہی مہاجرنظریہ کے خالق ہیں اور ایم کیوایم کی پہچان ہیں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
ایم کیوایم کے 41ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں تقریب سے خطاب
تقریب سے ہاشم اعظم، سہیل خانزادہ ، یاسمین نوین اوردیگرذمہ داران وارکان کا بھی خطاب
لندن…19 مارچ 2025ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاہے کہ بانی وقائد الطاف حسین ہی مہاجرنظریہ اورمہاجرشناخت کے خالق ہیں، انہوں نے ہی مہاجروں کے حقوق کے لئے ایم کیوایم قائم کی ،وہی ایم کیوایم اورمہاجرازم کی پہچان ہیں ۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم کے 41ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں ایم کیوایم یوکے کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان،یونٹ کمیٹیوں ،کارکنوں، خواتین اوریوتھ نے شرکت کی ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ ایم کیوایم سے قبل مہاجروں کی کوئی شناخت نہیں تھی، انہیں طرح طرح کے توہین آمیز ناموں سے پکاراجاتاتھا، بانی وقائدجناب الطاف حسین جواس وقت کراچی یونیورسٹی میں ایک طالبعلم تھے ، عمرکے اس حصہ میں جب یونیورسٹی کا ایک طالبعلم اپنی زات اوراپنے مستقبل کے بارے میں سوچتاہے،اس وقت الطاف بھائی نے مہاجروں کے اجتماعی حقوق کے بارے میں سوچااور11جون 1978ء کو آل پاکستان مہاجراسٹوڈینٹس آرگنائزیشن APMSO بناکر مہاجروں کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کے خلاف عملی جدوجہد کاآغازکیا۔ جس کے بعد 18مارچ 1984ء کو مہاجرقومی موومنٹ قائم کی ۔ قائدتحریک الطاف حسین ہی نے مہاجروں کوایک شناخت دی، انہیں پہچان دی اور مہاجروں کی نمائندہ جماعت کوپاکستان کی تیسری اورسندھ کی دوسری بڑی جماعت بنادیا۔ آج بھی قائدتحریک الطاف حسین کی ایم کیوایم کی مہاجروں سمیت تمام مظلوموں کے حقوق کے لئے آخری امید ہے۔انہوں نے تمام کارکنوں اور ہمدردوں کو ایم کیوایم کے 41ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی ۔
ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن ہاشم اعظم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم قائم کرکے مہاجروں کو حقوق کی جدوجہد کا راستہ دکھایا، ہماری جدوجہد کوکچلنے اورایم کیوایم کوختم کرنے کے لئے ریاستی مظالم کے پہاڑ توڑے گئے لیکن آج بھی موجود ہے ۔ ایم کیوایم کے وفاپرست کارکنان آج بھی قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں ، آج بھی ایم کیوایم قائدتحریک جناب الطاف حسین کی قیاد ت میں جدوجہد کررہی ہے۔
ایم کیوایم برطانیہ کے سینٹرل آرگنائزر سہیل خانزادہ نے تقریب سے خطاب کرتے کہاکہ ایم کیوایم الطاف بھائی کی تخلیق ہے، وہی اس کے بانی اوروہی اس کے قائد ہیں، جنہوں نے ایم کیوایم کے نام سے مختلف تنظیمیں بنائی ہیں وہ اسٹیبلشمنٹ کی تخلیق ہیں جن کامہاجرعوام سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہاکہ جولوگ ایم کیوایم کودفن کرنے کے فرعونی اعلانات کریں وہ ایم کیوایم کے کھلے دشمن ہیں۔
اس موقع پر ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ یاسمین نوین، ایم کیوایم یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان سمیع معراج، ندیم شیخ، محسن سعید،وجیہہ احمد، ایم کیوایم یوکے کے چیپٹرز انچارجز اطہرعزیز، معین احمد، امتیاز انصاری، وسیم احمداوردیگرارکان نے بھی اظہارخیال کیا، بانی وقائدجناب الطاف حسین کو ایم کیوایم کے یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی ۔ تقریب میں یوم تاسیس کاکیک کاٹاگیا، کارکنوں، ذمہ داروں،خواتین اوربچوں نے جئے مہاجر کے نعرے لگائے اورایک دوسرے کویوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر شرکاء کے لئے افطارکابھی اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب سے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے خطاب کے دوران کارکنا ن وقفے وقفے سے زوردار لگاکراپنے جوش وخروش کااظہارکرتے رہے اورتقریب کوگرماتے رہے ۔