18مارچ الطاف حسین کی بنائی ہوئی MQM کادن ہے۔
#41FoundationDayWithAltaf
مہاجر شناخت الطاف حسین نےہی دی تھی، کوئی اور یہ دعویٰ نہیں کرسکتا۔لفظ مہاجر اور اس کی شناخت کو مٹایا نہیں جاسکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمام ترجبروستم کے باوجودبھرپورجوش وجذبے سے ایم کیوایم کا41 واں یوم تاسیس منانے پر تحریک کے تمام کارکنان وعوام کوسلام پیش کرتا ہوں۔ اس جبرکے ماحول میں وفاپرست کارکنوں کی جانب سے ایم کیوایم کا یوم تاسیس منانا اس بات کا ثبوت ہے کہ طاقت اورجبرکے ذریعے وقتی طورپرلوگوں کی آواز کودبایا جاسکتا ہے لیکن سچے نظریے کودنیاکی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔
مجھے جلاوطن ہوئے 34سال ہوگئے ہیں، اس دوران میرے کارکنوں اورعوام کومجھ سے دورکرنے کی بہت کوششیں کی گئیں، الطاف حسین کاچیپٹرکلوز کرنے کے دعوے کئے گئے لیکن عوام آج بھی میرے ساتھ تھے اورآج بھی میرے ساتھ ہیں۔ ایم کیوایم کے 41 ویں یوم تاسیس پر میرے ساتھیوں اور عوام نے اپنے الطاف بھائی سے جس طرح وابستگی کا اظہار کیا ہے وہ اس بات کی گواہی ہے کہ جہاں غداری کرنے والے ہوتے ہیں وہاں باضمیر لوگ بھی ہوتے ہیں اورجن کاضمیر صاف ہوتاہے وہ کڑے سے کڑے حالات میں بھی تحریک کے ساتھ رہتے ہیں۔
آج جبروستم کے ماحول میں بھی پاکستان کے مختلف شہروں کے علاقوں، گلیوں محلوں میں کارکنان اور عوام کی جانب سے ایم کیوایم کایوم تاسیس منایاجارہاہے ۔جو اس بات کاثبوت ہے کہ ایم کیوایم کل بھی عوام کے دلوں میں بستی تھی اور آج بھی وہ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے۔ اگرکسی کواس کامظاہرہ دیکھناہے توایم کیوایم پر عائد غیرآئینی وغیرقانونی پابندی ہٹالی جائے اورہمیں اجتماع کرنے کے لئے 48 گھنٹوں کا وقت دیدیا جائے ، آپ دیکھیں گے کہ لوگ اتنی بڑی تعداد میں ایم کیوایم کے پرچم اٹھائے ہوئے نکلیں گے اوراتنا بڑااجتماع ہوگا کہ ایسااجتماع پہلے نہیں ہوا ہوگا۔
آج کئی لوگ ایم کیوایم کے دعویدار ہیں جبکہ بچہ بچہ جانتاہے کہ ایم کیوایم الطاف حسین کی بنائی ہوئی ہے اور18مارچ الطاف حسین کی بنائی ہوئی ایم کیوایم کادن ہے۔ ہم نے ایم کیوایم بناکرکسی قوم کے خلاف کوئی بات نہیں کی تھی بلکہ مہاجروں کے حقوق کی بات کی تھی اورپھر ملک کے تمام مظلوموں کے حقوق کے لئے اس کادائرہ پورے ملک میں پھیلادیا۔ کوئی یہ دعویٰ نہیں کرسکتاکہ ہم نے ایم کیوایم کے مقاصد سے انکارکیا ہو۔ ہم نے مہاجروں کے حقوق کے لئے ہی ایم کیوایم قائم کی تھی او رمتحدہ کے قیام کے بعد بھی جب تمام مظلوم قوموں کے حقوق کے لئے آوازبلند کی توبھی مہاجروں کے حقوق سے دستبردارنہیں ہوئے۔ بچہ بچہ جانتا ہے کہ مہاجرشناخت الطاف حسین نے ہی دی تھی اورکوئی مائی کالال یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ الطاف حسین کے علاوہ کسی اورنے مہاجرشناخت دی ہو ۔
مہاجرشناخت ہماری بنیاد ہے،اگرکوئی یہ کہتاہے کہ متحدہ بناکر مہاجرکی بات ختم ہوگئی اورمہاجرشناخت کوچھوڑدیا گیا ہے تویہ بات حقائق کے سراسرمنافی ہے ، برطانیہ کی عدالت میں بھی میرے خلاف جتنے مقدمات بنائے گئے ان کے ٹرائل کے دوران عدالتوں میں بھی ہرجگہ مہاجرنام ہی گونجا ہے،قیام پاکستان کے بعد مہاجروں کی ہجرت،ان کی شناخت اورتاریخ پر بات کی گئی ،ان کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کوتسلیم کیاگیا۔ لوگوں نے مہاجرشناخت اورلفظ مہاجرکومٹانے کی بہت کوشش کی لیکن لفظ مہاجراوراس کی شناخت کومٹایا نہیں جاسکتا۔ ایم کیوایم مہاجروں کے ساتھ ساتھ ہرمظلوم کے لئے ان کے جائز حقوق کے لئے آواز بلند کرتی ہے۔ اسی لئے آج ایم کیوایم مہاجروں، سندھیوں، بلوچوں، پشتونوں، پنجابیوں، سرائیکوں،کشمیریوں سمیت تمام قوموں کی نمائندہ ہے ۔ ایم کیوایم اورالطاف حسین ہرغریب، ہرمظلوم کے دل کی آواز ہیں۔
میں پاکستان کے تمام کارکنوں سے کہتاہوں کہ آپ نے جس طرح ایم کیوایم کا 41 واں یوم تاسیس منایا ہے، جس طرح کیک کاٹے اوراپنے جذبات کااظہارکیااس کی تصویریں وڈیوزمیں نے دیکھی ہیں۔ میں ایک ایک ساتھی کوشاباش اورخراج تحسین پیش کرتاہوں اورآپ سے یہی کہتاہوں کہ اپنے مشن کواسی طرح جاری رکھنا، آپ نے ماضی میں بھی کٹھن سے کٹھن حالات کاسامنا کیا ہے، اب بھی ثابت قدمی سے جدوجہد کرتے رہیے ، انشاء اللہ مستقبل میں ایسے وفاپرست ساتھیوں کے سروں پر ہی فتح وکامرانی کا تاج ہوگا۔ میں ایم کیوایم کے 41 ویں یوم تاسیس پر شاندارپروگرام منعقد کرنے پر ایم کیوایم برطانیہ کے ذمہ داران وکارکنوں کو سلام تحسین پیش کرتاہوں۔ میں تمام اوورسیزیونٹوں کے تمام ساتھیوں کوبھی ان کی ثابت قدمی پر سلام تحسین پیش کرتاہوں۔ میں پاکستان میں تحریک سے وابستہ اپنی ماؤں بہنوں اوربزرگوں کوبھی یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتاہوں، وہ جس طرح تحریک سے جڑے ہوئے ہیں اور جوخدمات انجام دے رہے ہیں اسے بھلایا نہیں جاسکتا۔
میں رابطہ کمیٹی کے تمام اراکین کوبھی دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں نے کٹھن حالات میں بھی ثابت قدمی کامظاہرہ کیااوراپنے قائد کا ساتھ دیااورآج تک دے رہے ہیں۔
میں ایم کیوایم کی جدوجہد میں شہیدہونے والے کارکنوں کوخراج عقیدت پیش کرتاہوں اوردعاکرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان شہیدوں کے درجات بلند فرمائے۔ لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی اوراسیروں کی رہائی کے اسباب پیدا کرے۔
الطاف حسین
ایم کیوایم کے 41ویں یوم تاسیس پر لندن میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام تقریب سے خطاب
18مارچ 2025ئ