Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے کارکن عامر خان کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے کارکن عامر خان کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 12/2/2013
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے کارکن عامر خان کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
جو عناصر ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان اور معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ مسلمان تو کجا انسان کہلانے کے مستحق بھی نہیں ہیں
قتل میں ملوث دہشت گرد عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ رابطہ کمیٹی کا حکومت سندھ سے مطالبہ
لندن۔۔۔۔02دسمبر2013
متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 86کے کارکن عامریار خان کی ہلاکت پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ کو کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گرد عناصر منظم سازش کے تحت ایم کیوایم کے بے گنا ہ کارکنان اور معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ مسلمان توکجا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہید عامر یار خان خرم آباد میں اپنے گھر کے قریب نائی کی دکان پر بیٹھے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل سوار مسلح دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا جارہا تھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ راستے میں ہی اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ شہر میں قانونی نام کی کوئی چیز نہیں ہے جہاں دہشت گرد نہ صرف آزادنہ طور پر گھو م رہے ہیں بلکہ معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے شہید عامر یار خان کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے مطالبہ کیا کہ شہر میں جاری دہشت گردی کے واقعات کا فی الفور نوٹس لیں اور عامر یار خان کے قتل میں ملوث دہشت گرد عناصر کو فی الفو گرفتار کرکے قانون کے کہٹرے میں لایا جائے ۔

9/28/2024 8:20:08 AM