روزہ جسم کی صفائی کے ساتھ ساتھ روح کی صفائی او ر پاکیزگی کا بھی ذریعہ ہےالطاف حسین
روزہ فرض عبادت ہے لیکن اگرغورکیاجائے تواس میں انسان کاہی فائدہ ہے۔ اس فرض عبادت سے جسم کی بھی صفائی ہوتی ہے اورروح کی بھی۔ ہم سال کے گیارہ ماہ تک جانے انجانے یاجان بوجھ کر جوگناہ کرتے ہیں، چوری چکاری کرتے ہیں، جھوٹ بولتے ہیں، امانت میں خیانت کرتے ہیں، وعدہ خلافی اور بدعہدی کرتے ہیں، کاروبارمیں دونمبری اوربدعنوانی کرتے ہیں۔ ہماراعمل ایساہی ہے کہ جیسے کوئی سفید چادرگیارہ ماہ تک گندگی سے سیاہ ہوجاتی ہے اورا س کی دھلائی کرناپڑتی ہے۔ روح کی اس گندگی کوصاف کرنے اور روح کی پاکیزگی کے لئے روزہ فرض کیا گیا ہے۔ روزے سے روح کی پاکیزگی کے ساتھ ساتھ جسم کی تطہیر بھی ہوتی ہے۔ہمیں روزے کے مقصد کوسمجھنے کی ضرورت ہے، روزے کے لئے منشائے الہٰی یہ ہے ہم ماہِ رمضان المبارک میں خشوع وخضوع کے ساتھ عبادات کرکے اپنی روح کوہرقسم کی گندگی سے پاک صاف کرلیں ۔
ہم سب کواپنے اعمال کاجائزہ لیناچاہیے کہ ہم روزے کے مقاصد کوپورا کررہے ہیں یانہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم روز ے کی روح کوسمجھیں، دھوکے بازی نہ کریں، جھوٹ نہ بولیں، کسی کاحق نہ ماریں، مظلوموں کی مدد کریں ، ان کاسہارا بنیں۔ ہمیں آج یہ عہد کرناچاہیے کہ ہم روزے کے اصل مقاصد اور اس کی روح پر عمل کریں گے۔
اللہ سے دعاہے کہ وہ غربت وتنگدستی اورمسائل ومشکلات کاشکارلوگوں کی پریشانیوں کودورفرمائے ۔
میں دعوت ِ افطارکااہتمام کرنے والے ایم کیوایم برطانیہ ایسٹ لندن یونٹ کے کارکنوں اورذمہ داروں کوشاباش پیش کرتاہوں۔
الطاف حسین
( ایم کیوایم برطانیہ ایسٹ لندن یونٹ کے زیراہتمام دعوت افطار سے خطاب)
15مارچ 2025ئ