Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایم کیوایم برطانیہ شعبہ خواتین کے زیراہتمام دعوت افطار


خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایم کیوایم برطانیہ شعبہ خواتین کے زیراہتمام دعوت افطار
 Posted on: 3/9/2025 1

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایم کیوایم برطانیہ شعبہ خواتین کے زیراہتمام دعوت افطار
 دعوت افطارمیں شعبہ خواتین کی کارکنوںسمیت لندن کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت  کی

لندن …  9  مارچ  2025ئ
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایم کیوایم برطانیہ شعبہ خواتین کے زیراہتمام دعوت افطارکی گئی ۔ دعوت افطارمیں شعبہ خواتین کی کارکنوں سمیت لندن کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ یاسمین نوین نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ آج کی دعوت افطاران تمام مظلوم ماؤں بہنوں اوربیٹیوں کے نام ہے جو آج بھی کاروکاری، ونی، قرآن سے شادی ،دیگر فرسودہ رسوم ورواج، اپنی ملازمتوں اور زندگی کے مختلف شعبوں میں ناانصافیوں، زیادتیوں اورہراساں کئے جانے کے شکارہیں۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے پاکستان میں خواتین میں احترام اورتحفظ کااحساس پیداکیا، انہوں نے خواتین میں اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کا شعوربیدارکیااورانہیں اسمبلیوں میں پہنچایا۔ یاسمین نوین نے کہاکہ مائیں بہنیں قائدتحریک الطاف حسین  پر بھرپوراعتمادکرتی ہیں اوران کی قیادت میں متحد ہیں۔ 
دعوت افطارکے موقع پر ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے خواتین سے فون پر گفتگوبھی کی۔ انہوں نے خواتین کے عالمی دن کی مبارکباد بھی پیش کی، انہیں دعوت افطارکے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اورانہیں یقین دلایاکہ وہ خواتین کوملک میں مساوی حقوق دلانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 
اس موقع پر خواتین اوربچوں نے '' آئی سپورٹ الطاف حسین '' مہم کی حمایت کی اوراس سلسلے میں بنائے گئے بکس میں اپنے عطیات ڈال کراس مہم میں شرکت کی۔ 
دعوت افطار میں اراکین رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم برطانیہ کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔ 



3/11/2025 11:25:03 AM