Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریک انصاف کی جانب سے ڈرون حملوں پر پُرتشدد احتجاج اور دھرنے ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہیں، محترمہ کشور زہرا انچارج و اراکین شعبہ خواتین


تحریک انصاف کی جانب سے ڈرون حملوں پر پُرتشدد احتجاج اور دھرنے ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہیں، محترمہ کشور زہرا انچارج و اراکین شعبہ خواتین
 Posted on: 12/2/2013
تحریک انصاف کی جانب سے ڈرون حملوں پر پُرتشدد احتجاج اور دھرنے ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہیں، محترمہ کشور زہرا انچارج و اراکین شعبہ خواتین
اگر تحریک انصاف کے نزدیک ملک و قوم کا مفاد اولین ترجیح ہوتا تو اس کے احتجاج اور دھرنے کا رخ سفاک دہشت گردوں کے خلاف ہوتا، انچارج و اراکین شعبہ خواتین 
ڈرون حملوں پر لا حاصل دھرنے اور احتجاج کے ڈراموں سے باز رہا جائے اور قوم کو گمراہ کرنے کی لگن میں مگن رہنے کا منافقانہ عمل و کردار فی الفور بند کیا جائے، انچارج و اراکین شعبہ خواتین 
کراچی ۔۔۔02، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرا اوراراکین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے ڈرون حملوں پر پُرتشدد احتجاج اور دھرنے ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہیں اگر تحریک انصاف کے نزدیک ملک و قوم کا مفاد اولین ترجیح ہوتا تو اس کے احتجاج اور جلسوں کا رخ مساجد، مدارس، امام بارگاہوں پر بم دھماکے کرنے والے اور فوجیوں کے گلے کاٹنے والے سفاک دہشت گردوں کے خلاف ہوتا ۔ تحریک انصاف کی ترجمان شیری مزاری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے محترمہ کشور زہرا اور اراکین نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حقیقت پسندانہ خطاب پر حقائق کے بر خلاف تنقید ملک دشمن قوتوں کو تحفظ ،تعاون اور مدد فراہم کرنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم یہ بات سمجھنے سے قاصر ہے کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی ڈرون حملوں میں غیر ملکیوں کے مارے جانے پر تو احتجاج اور جلسے جلوس کررہی ہیں لیکن دہشت گردوں کے بم دھماکوں ، دہشت گردی کی کاروائیوں میں ہزاروں پاکستانی عوام اور فوجیوں کی شہادت پر احتجاج سے کیوں راہِ فرار اختیار کررہی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک دشمن قوتوں کیلئے راہ کیوں ہموار کررہی ہیں ؟۔ انہوں نے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے کہاکہ اگر وہ ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی روکنے کیلئے واقعی مخلص ہیں تو قوم کو جواب دیں کہ تحریک انصاف امریکن سفارتخانے کے باہراحتجاجی مظاہروں اور تادم مرگ بھوک ہڑتال سے راہ فرارکیوں اختیار کررہی ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے ڈرون حملوں پر احتجاج کو قوم مسترد کرچکی ہے اور انشاء اللہ دہشت گردی کے خلاف ملک و قوم اور مسلح افواج کے عزم و حوصلے کو کوئی احتجاج اور دھرنا پست نہیں کرسکتا ۔ شعبہ خواتین کی انچارج و اراکین نے تحریک انصاف کی ترجمان شیری مزاری اور رہنماؤں کو مشورہ دیا کہ وہ ڈرون حملوں پر لاحاصل دھرنے اور احتجاج کے ڈراموں سے باز آجائیں اور قوم کو گمراہ کرنے کی لگن میں مگن رہنے کامنافقانہ عمل و کردار فی الفور بند کردیں۔ 

9/28/2024 8:24:03 AM