Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بجلی صارفین پر اربوںروپے کابوجھ ڈالنے کامنصوبہ سراسرظلم ہے ،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی


بجلی صارفین پر اربوںروپے کابوجھ ڈالنے کامنصوبہ سراسرظلم ہے ،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 11/6/2024

 بجلی صارفین پر اربوںروپے کابوجھ ڈالنے کامنصوبہ سراسرظلم ہے ،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
 بجلی کے صارفین کا معاشی قتل عام بند کرانے کیلئے مثبت اقدامات کیے جائیں

لندن۔۔۔6، نومبر2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بجلی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات پر گہری تشویش کااظہارکیا ہے ۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرائی گئی ہے جس سے بجلی صارفین پراربوں روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب ملک بھرکے عوام کو بھاری بلوں کی ادائیگی اور ڈیڈیکشن کی آڑمیں لوٹا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب بھاری بلوں کی ادائیگی کے باوجودعوام کوبجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاعذاب جھیلناپڑرہا ہے جس کے باعث شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ان حقائق کی روشنی میں بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی جانب سے کیپیسٹی چارجز ، آپریشنز اینڈ میٹیننس ، سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس کی مد میں اوربجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست جمع دیکر بجلی صارفین پر اربوںروپے کابوجھ ڈالنے کامنصوبہ  سراسر ناانصافی اورظلم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ بجلی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات کا فوری نوٹس لیاجائے، طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ اور بجلی کے صارفین کا معاشی قتل عام بند کرانے کیلئے عملی ، ٹھوس اورمثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔
٭٭٭


12/21/2024 5:57:59 PM