تحریک کے لئے محمدیوسف شہید کی قربانیاں یاد رکھی جائیں گی ۔ الطا ف حسین
محمدیوسف شہید ایک سچے نظریاتی اوربہادرتحریکی ساتھی تھے
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے آرگنائزر محمدیوسف شہید کو پہلی برسی پر خراج عقیدت
لندن… 23 اکتوبر 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے آرگنائزر محمدیوسف شہیدکوان کی پہلی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ جناب الطاف حسین نے اپنے بیان میں کہاکہ محمدیوسف شہید ایک سچے نظریاتی اوربہادرتحریکی ساتھی تھے اور وہ تمام ترنامساعد حالات کے باوجود آخری سانس تک تحریک کے ایک وفادار اورمخلص ساتھی کی حیثیت سے تحریک کیلئے خدمات انجام دیتے رہے ۔تحریک کیلئے انکی قربانیاں یاد رکھی جائیں گی ۔ جناب الطاف حسین نے د عاکی کہ اللہ تعالیٰ محمدیوسف شہید کے درجات بلندفرمائے، انہیں شہادت کادرجہ عطا فرمائے۔انہوں نے محمدیوسف شہید کی بیوہ،بچوں اورتمام اہل خانہ سے بھی دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ہم سب آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے تمام کارکنوں سے بھی کہاکہ وہ محمدیوسف شہیدکے لئے فاتحہ خوانی کریں اورانہیں خراج عقیدت پیش کریں۔
٭٭٭٭٭