ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹرکے سینئروفاپرست ساتھی حنیف ترک شہیداورشہزاد شہید کے والد عیسیٰ کے انتقال پر دلی تعزیت کااظہارکیاہے ۔
جناب الطاف حسین نے آج حنیف ترک شہید کے گھرفون کرکے ان کے بھائی معیزاوردیگراہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ میں اورتحریک کے تمام ساتھی آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے حنیف ترک شہید کے والد محمدعیسی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی ۔ حنیف ترک شہید کے بھائی شہزاد بھائی بھی شہید ہوچکے ہیں جبکہ ان کے بہنوئی یاسین بھائی بھی گزشتہ 8سال سے لاپتہ ہیں۔ جناب الطاف حسین نے حنیف ترک شہید کے اہل خانہ سے ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ کیساظلم ہے کہ اس گھر انے کے دوبیٹے شہید ہوچکے ہیں جبکہ گھرانے کاتیسرابیٹا یاسین 8سال سے لاپتہ ہے، میں نے اسی ظالمانہ ہتھکنڈوں کے خلاف ہی اگست 2016ء میں کراچی میں بھوک ہڑتال کی تھی اوراسی ظلم کومردہ باد کہاتھا لیکن اس کومیراجرم بنادیا گیاجبکہ تحریک کے غداروں نے شہیدوں کے لہوکاسوداکرلیااورتحریک کی پیٹھ میں ہی چھراگھونپا۔
جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ حنیف ترک شہید اور شہزاد شہید کے والد عیسیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اوریاسین سمیت تمام لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی کے اسباب پیداکرے۔
اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے بھی رابطہ کمیٹی کی جانب سے حنیف ترک شہید کے بھائیوںاوردیگراہل خانہ سے فون پر تعزیت کی اوران کے والد مرحوم کے لئے دعا ئے مغفرت کی۔
دریں اثناء ایم کیوایم کی کوارڈی نیشن کمیٹی کے ار کان ادریس علوی ایڈوکیٹ ،جوہرعابد ایڈوکیٹ ، الطاف مینگل اوردیگرساتھیوں نے بھی بلدیہ ٹاؤن جاکرحنیف ترک شہید کے والد عیسی مرحوم کے جنازے میں شرکت کی ، فاتحہ خوانی کی اوراہل خانہ سے تعزیت کی۔