بانی وقائد الطا ف حسین کی 71 ویں سالگرہ کی تقاریب پاکستان سمیت
مختلف ممالک میں جوش وخروش سے منائی گئی
سالگرہ کی مناسبت سے وال چاکنگ کی گئی ، بینرز ، پینافلیکس ، پوسٹرز لگائے گئے اورسالگرہ کے کیک کاٹے گئے
لندن میں سالگرہ کی مرکزی تقریب 21 ستمبر کو منعقد کی جائے گی
لندن۔۔۔18، ستمبر2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی 71 ویں سالگرہ کی تقریبات پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں تنظیمی جوش وخروش سے منائی گئیں۔ سالگرہ کی مرکزی تقریب 21 ستمبر2024ء کو لندن میں منعقد کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطا ف حسین کی 71 ویں سالگرہ منائی گئی،ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کے باوجود کراچی ، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص، سکھر، نواب شاہ ، سانگھڑاور اندرون سندھ کے مختلف علاقوں ،صوبہ پنجاب ، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں بھی ایم کیوایم کے کارکنان وعوام نے جناب الطاف حسین سے والہانہ عقید ت ومحبت کااظہارکیا اور انکی 71 ویں سالگرہ جوش وخروش سے منائی ۔
اس سلسلے میں 16 ، ستمبرکی شب جنرل ورکرز اجلاس منعقد ہوا جس میں دنیا بھرمیں مقیم کارکنان وہمدرد عوام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس سے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے خصوصی خطاب کیا ، اس موقع پر وفاپرست کارکنان نے فرداً فرداً جناب الطاف حسین کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور انکی صحت وتندرستی اوردرازی عمر کیلئے دعائیں کیں۔
جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں سالگرہ کی مناسبت سے وال چاکنگ کی گئی ، اہم عمارتوں، اوورہیڈ برج اور چوراہوں پر بینرز ، پینافلیکس اور پوسٹرز لگائے گئے جن پر جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے حوالے سے تہنیتی پیغامات تحریرتھے ۔
وفاپرست کارکنان وہمدردوں کی جانب سے اپنے اپنے گھروں میں جناب الطاف حسین کی سالگرہ کی چھوٹی بڑی تقاریب منعقد کیں،گھروں کوخوبصورتی سے سجایاگیا، سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور سالگرہ کے گیت گائے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی جبکہ بیشتربزرگوں ، خواتین ، نوجوان کارکنا ن اور معصوم بچوںنے وڈیولاگ کے ذریعے جناب الطاف حسین کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اوراپنی والہانہ عقیدت ومحبت کے جذبات کااظہارکیا۔
ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیراعلانیہ پابندیوں کے باوجود ایم کیوایم کے پرجوش کارکنان نے کراچی اور حیدرآباد کی گلیوں میں بھی جناب الطاف حسین کی سالگرہ کی تقاریب منعقد کیں اور سالگرہ کے کیک کاٹے ۔ اس موقع پر کارکنان وہمدرد عوام کاجوش وخروش قابل دید تھا۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی جناب الطاف حسین کی 71 ویں سالگرہ کے سلسلے میں تہنیتی پیغامات ،جناب الطا ف حسین کی تصاویر،وڈیوزاورپوسٹرزشیئر کیے گئے۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کی جانب سے دیدہ زیب پوسٹر کا بھی اجراء کیاگیا تھا جس کاعنوان ''قائد صرف الطاف'' تھا۔ اسی طرح سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے سماجی ویب سائٹ ٹوئیٹرکیلئے خصوصی ہیش ٹیگ #17SeptemberWithAltafHussain جاری کیاگیا تھا۔
ایم کیوایم برطانیہ کے تحت بانی وقائد جناب الطاف حسین کی 71 ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب بروزہفتہ مورخہ 21 ، ستمبر2024ء کو لندن کے مقامی کمیونٹی ہال میں منعقد کی جائے گی۔
٭٭٭٭٭