Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کسی کے باپ کی جاگیر نہیں صرف اور صرف الطاف حسین بھائی کی تھی ہے اور رہے گی۔ رکن رابطہ کمیٹی حسان بٹ


ایم کیو ایم کسی کے باپ کی جاگیر نہیں صرف اور صرف الطاف حسین بھائی کی تھی ہے اور رہے گی۔  رکن رابطہ کمیٹی حسان بٹ
 Posted on: 7/26/2024


ایم کیو ایم کسی کے باپ کی جاگیر نہیں صرف اور صرف الطاف حسین بھائی کی تھی ہے اور رہے گی۔  رکن رابطہ کمیٹی حسان بٹ
آج بھی وقت ہے پاکستان کے کرپٹ فوجی جرنیل راہِ راست پر آجائیں اور پاکستان کو بچالیں ورنہ ہتھیارڈال کر مزاکرات نہیں ہوتے۔


مورخہ : 26 جولائی 2024
 ایم کیو ایم آسٹریلیا
 سڈنی یونٹ


متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے برطانیہ کی رائل کورٹ آف جسٹس میں پراپرٹی کیس میں اپیل کا فیصلہ بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کے حق میں آنے کے بعد  آسٹریلیا میں ہفتہ تشکر کی دوسری تقریب سڈنی میں واقعے مقامی ہال میں منعقد کی گئی۔

ہال کو انتہائی خوبصورتی سے ایم کیو ایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی تصاویر سے سجایا گیا تھا۔ اسٹیج پر ایک بڑی دیدہ زیب پینافلکس اسکرین تیار کی گئی تھی جس میں  لکھا گیا تھا  ایم کیو ایم ہی الطاف حسین ہے اور الطاف حسین ہی ایم کیو ایم ہیں ۔  
تقریب کی نظامت کے فرائض سڈنی یونٹ کے ساتھی توقیر خان بھائی نے انجام دیے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ 
 
مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں اللہ کی بارگاہ میں خاص شکر ادا کیا کہ کس طرح سے اللہ رب العزت نے قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کو سرخرو کیا اور فتح و کامرانی الطاف حسین بھائی کا مقدر بنی اور فوجی اسٹبلیشمنٹ اور انکے حواری غدار عبرت کی مثال بن کر دنیا کے سامنے بھی رسوا ہوئے۔ 

اس موقعے پر رکن رابطہ کمیٹی حسان بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایم کیو ایم کسی کے باپ کی جاگیر نہیں صرف اور صرف الطاف حسین بھائی کی تھی ہے اور رہے گی۔ 
آج بھی وقت ہے پاکستان کے کرپٹ فوجی جرنیل راہ راست پر آجائیں اور پاکستان کو بچا لیں ورنہ ہتھیار ڈال کر مزاکرات نہیں ہوتے۔ 
رکن رابطہ کمیٹی نے اپنے خطاب میں مزید کہا تحریک پر پڑنے والی مشکلات، قانونی کیسز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک جانب تحریک اپنے کٹھن دور سے گزر رہی ہے تو دوسری جانب غدارانِ قوم کی جانب سے بنائے گئے جھوٹے مقدمات پر ساتھیوں نے جس طرح کا عزم ظاہر کیا اور تحریک کے لئیے جس طرح خود کو پیش کیا اس پر آسٹریلیا کے تمام ساتھی لائقِ تحسین ہیں۔ قائد تحریک الطاف حسین بھائی نے جس طرح ان مقدمات کا سامنا کیا یہ ان کا ہی طرہِ امتیاز ہے۔ یہ الطاف حسین بھائی کا ہی خاصہ ہے کہ جنہوں نے اپنی زات سے بالاتر ہو کر لندن کی اعلی عدالت میں تحریکی اثاثوں کے ساتھ ساتھ قوم کا بھی مقدمہ لڑا اور اس میں سرخرو ہوئے۔ فوجی اسٹیبلشمنٹ مہاجر دشمنی میں اس قدر اندھی ہو چکی ہے کہ مسلسل قانونی اور عوامی شکست کے باوجود وہ اپنے پرانے اسکرپٹ پر کام کر رہی ہے جس کا سلسلہ انہوں نے  کئی دہائی میں شروع کیا تھا۔جناب الطاف حسین نے جو کچھ کہا آج وہ سارا پاکستان کہہ رہا ہے کہ ہر ظلم کے پیچھے ایک ہی قوت ہے۔عوام و کارکنان جانتے ہیں کہ ایم کیو ایم کے بانی و قائد صرف الطاف حسین ہیں اور کوئی نہیں۔

پروگرام کے اختتام پر ساتھیوں نے بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے جس سے ہال میں ایک سماع بندھ گیا۔ 

تقریب کے اختتام پر ساتھیوں، ہمدردوں اور فیملیز کو عشائیہ پیش کیا گیا۔







12/4/2024 5:05:44 PM