میں،مستوُنگ میں بلوچوں کے قومی اجتماع میں شرکت کے لئے گوادر جانے والے نہتؔے بلوچوں بشمول خواتین اورمعصوم بچوں پر فوج کی وحشیانہ فائرنگ کی شدید مذمؔت کرتا ہوں اورفائرنگ سے کئی معصوم بلوچوں کے شہید وزخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہارکرتا ہوں۔ #BalochRaajiMuchi #BalochNationalGaghering میرا آج فوج کی قیادت سے سوال ہے کہ فوج، اپناحق مانگنے والی مظلوم قوموں جن میں بلوچ سرفہرست ہیں، اُن کے ساتھ ساتھ پشتونوں، کشمیریوں، سندھیوں، مہاجروں اوردیگر مظلوم قوموں پر آخرکب تک گولیاں چلاتی رہے گی؟ آخر بلوچوں کا کیا قصورتھا؟ وہ تونہتؔے تھے اورپرامن طورپر اپنے قومی اجتماع میں شرکت کے لئے گوادرجارہے تھے لیکن فوج کی جانب سے اُن پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جو سراسر ظالمانہ اور سفاکانہ ہی نہیں بلکہ متعصبانہ فعل بھی ہے ۔ اسلام آباد میں کئی کئی دن کے سینکڑوں مظاہرے اوردھرنے ہوتے رہے ہیں جن سے وفاقی دارالحکومت کا سارا نظام زندگی درہم برہم ہوجاتا ہے بعض دھرنوں اوراحتجاج میں تشدد کے واقعات بھی ہوئے لیکن اُن پر گولی چلانے کے بجائے اُن سے تومذاکرات کئے جاتے ہیں جبکہ دوسری جانب کشمیر میں پُرامن احتجاج ہواتووہاں گولی چلی، بنوں میں گولی چلی، بلوچستان میں مسلسل گولیاں چلائی جارہی ہیں۔ کیا اسلام آباد میں دھرنے دینے اوراحتجاج کرنے والے کسی اورسیؔارے کی مخلوق ہیں اوربلوچ، پشتون، کشمیری، سندھی اورمہاجر کسی اورسیؔارے کی مخلوق ہیں؟ فوج کے جرنیلو ! تمہارے اسی قسم کے ظلم وجبر پرایک سچؔے انقلابی اورعملیت پسندعوامی شاعرحبیب جالبٓ جوآخری سانس تک سچ کہتے رہے اور جیلوں میں جاکر فوج کی اذیتیں برداشت کرتے رہے لیکن انہوں نے سچ کہنا بند نہ کیا، انہوں نےکہا تھا، محبؔت گولیوں سے بو رہے ہو وطن کاچہرہ خوں سے دھورہے ہو گُماں تم کوکہ رستہ کٹ رہاہے یقیں مجھ کو کہ منزل کھو رہے ہو فوجی جرنیلو! افسوس کہ مشرقی پاکستان میں 93ہزارکی تعداد میں ہتھیارڈالنے کے باوجود آپ نے ہوش کےناخن نہیں لئے اورمشرقی پاکستان کی طرح آج بلوچستان میں بھی اپناحق مانگنے والے بلوچوں کا خون بہارہے ہو۔ خدارا اپنے حق کیلئے پرُامن مظاہرے اور اجتماعات کرنے والوں پر گولیاں چلانے کاسلسلہ بند کیاجائے۔ میں مستونگ میں فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے بلوچوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کااظہار کرتا ہوں۔ میں اس ظلم پر بلوچ قوم سے مکمل یکجہتی اورہمدردی کااظہاربھی کرتا ہوں۔ میں،مستوُنگ میں بلوچوں کے قومی اجتماع میں شرکت کے لئے گوادر جانے والے نہتؔے بلوچوں بشمول خواتین اورمعصوم بچوں پر فوج کی وحشیانہ فائرنگ کی شدید مذمؔت کرتا ہوں اورفائرنگ سے کئی معصوم بلوچوں کے شہید وزخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہارکرتا ہوں۔ #BalochRaajiMuchi… pic.twitter.com/XmJgZYGFaV — Altaf Hussain (@AltafHussain_90) July 28, 2024