Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پراپرٹی کیس کامقدمہ بانی وقائد جناب الطاف حسین کے حق میں آنے پر ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام لندن میں ' 'ہفتہ تشکر ''کی مرکزی تقریب کاانعقاد ہفتہ تشکر کی تقریب میں بانی وقائد جناب الطاف حسین کی خصوصی طورپر شرکت


 پراپرٹی کیس کامقدمہ بانی وقائد جناب الطاف حسین کے حق میں آنے پر ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام لندن میں ' 'ہفتہ تشکر ''کی مرکزی تقریب کاانعقاد ہفتہ تشکر کی تقریب میں بانی وقائد جناب الطاف حسین کی خصوصی طورپر شرکت
 Posted on: 7/28/2024

پراپرٹی کیس کامقدمہ بانی وقائد جناب الطاف حسین کے حق میں آنے پر
ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام لندن میں ' 'ہفتہ تشکر ''کی مرکزی تقریب کاانعقاد
ہفتہ تشکر کی تقریب میں بانی وقائد جناب الطاف حسین کی خصوصی طورپر شرکت 
تقریب میں جناب الطاف حسین کا فلک شگاف نعروں سے والہانہ استقبال
تقریب میں ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی گئی، شکرانے کے نوافل ادا کیے گئے
 خواتین نے گیت گاکر جناب الطاف حسین سے والہانہ محبت و عقیدت کااظہارکیا
 رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفی عزیزآبادی نے ترنم سے اپنی خوبصورت نظم ''قائم ہے زمانے میں بھرم آپ کے دم سے'' سنائی
 شرکاء نے جناب الطاف حسین سے فرداًفرداًملاقات کرکے مبارکبادپیش کی 

لندن۔۔۔28، جولائی2024ئ
 ایم کیوایم کی جانب سے لندن میں ' 'ہفتہ تشکر ''کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں بانی وقائد جناب الطاف حسین نے خصوصی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق17، جولائی 2024ء کوبرطانیہ کی کورٹ آف جسٹس کی اعلیٰ عدالت کورٹ آف اپیل میں ایم کیوایم کی پراپرٹی کیس کامقدمہ بانی وقائد جناب الطاف حسین کے حق میں آنے پر پاکستان سمیت دنیاکے مختلف ممالک میں مقیم ایم کیوایم کے کارکنان وعوام میں خوشی ومسرت کی لہر دوڑ گئی اور اظہار تشکرکے طورپر ایم کیوایم کے تحت20، جولائی سے '' ہفتہ تشکر'' منایاجارہاہے۔ اس سلسلے کی مرکزی تقریب ہفتہ کی شب ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں منعقد ہوئی جس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان ، ایم کیوایم ایگزیکٹوکونسل ، ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ، شعبہ خواتین کی ذمہ داران ، مختلف یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان،ہمدردوں، یوتھ ونگ کے اراکین اوران کے اہل خانہ کے علاوہ بانی وقائد جناب الطاف حسین نے خصوصی طورپر شرکت کی ۔ اس موقع پر کارکنان کی جانب سے پورے پنڈال کو جناب الطاف حسین کی تصاویر، ایم کیوایم کے پرچموں ، مختلف بینروں اور برقی قمقموں سے سجایاگیا ، اسپیکرپر تنظیمی ترانے بجائے گئے ،  تاریخی فتح پر ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی گئی اورمبارکباد پیش کی گئی ۔ اس موقع پراجتماع طورپر شکرانے کے نوافل بھی ادا کیے گئے ۔ تقریب میں جناب الطاف حسین کی آمدپر پنڈا ل کے شرکاء نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر فلک شگاف نعروں اور پرجوش تالیوں کے شور میں جناب الطاف حسین کاوالہانہ استقبال کیا ۔ اس موقع پر فضاء ویلکم ویلکم ، الطاف بھائی ویلکم ، نعرہ الطاف ، جئے الطاف ، نعرہ مہاجر، جئے مہاجر اوردیگرفلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ۔ ایم کیوایم برطانیہ یوتھ ونگ کے کارکنان کی جانب سے آتشبازی کا خوبصورت مظاہرہ کیاگیا جس کے باعث آسمان پر قوس ِوقزح کے رنگ بکھر گئے ۔ اس کے علاوہ فضا ء میں بڑی بڑی لالٹین بھی چھوڑی گئیں ۔ ہفتہ تشکر کی اس پروقارتقریب میں شعبہ خواتین کی اراکین نے خوبصورت گیت گاکر جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت ومحبت کااظہارکیاجبکہ رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفی عزیزآبادی نے ترنم سے اپنی خوبصورت نظم ''قائم ہے زمانے میں بھرم آپ کے دم سے'' سنائی جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔ بعدازاں تقریب کے شرکاء جناب الطاف حسین سے فرداً فرداً ملاقات کی ، ان کے ساتھ تصویر بنوائی ، تہنیتی کارڈز، گلدستے اوردیگرتحائف بھی پیش کیے ۔ہفتہ تشکر کی یہ تقریب سوشل میڈیا پربراہ راست دکھائی گئی۔ تقریب میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا، رابطہ کمیٹی کے ارکان افتخار حسین، سفیان یوسف، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہاشم اعظم ایم کیوایم برطانیہ کے سینٹرل آرگنائزرسہیل خانزادہ اورشعبہ خواتین کی انچارج محترمہ یاسمین نوین بھی شریک تھیں۔ 


























12/4/2024 3:45:27 PM