گھرکابھیدی لنکا ڈھائے چوراچکے حکمرا نوں ،جرنیلوں کی شامت آئے۔ الطاف حسین
آج مورخہ 21 جولائی 2024 سابقہ نگراں حکومت کے وفاقی وزیربرائے کامرس اینڈ انڈسٹریز، انویسٹمنٹ اینڈ اوورسیز پاکستانیز جناب گوہراعجازنے اپنے ظرف وضمیر اور جراتمندی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ایک پریس کانفرنس میں حیرت انگیز اور ہوشربا انکشافات کئے ہیںجس میں انہوںنے انکشاف کیا ہے کہ بجلی پیداکرنے والی کمپنیاں بجلی پیداکرنے کے نام پر سرکاری خزانے سے ارب ہا ارب روپے کئی سالوں سے آج تک وصول کررہی ہیں مگربجلی پیدا نہیں کررہی ہیں۔
ایک طرف ملک کے بچے بچے کا راں راں بیرونی قرضوں کے بوچھ تلے دبا ہوا ہے، عوام روزگار اوردن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے فاقے اورخودکشی کرنے تک پر مجبور ہورہے ہیں جبکہ دوسری طرف چور،اچکے ، ڈاکو حکمراں اورفوج کے کرپٹ جرنیل دیگر طریقوں کے علاوہ نام نہاد بجلی پیداکرنے کی آڑ میں ملک کے قومی خزانے کو لوٹ کر ملک کانقصان کررہے ہیں۔ یہ کمپنیاں بجلی پیداکرنے کے نام پر اربوں کھربوں روپے وصول تو کررہی ہیں مگرعوام بجلی کے بھاری بھاری بل اداکرنے کے باوجود بھی بجلی سے محروم ہیں۔
میں قوم سے سوال کرتاہوں کہ وہ مجھے بتائیں کہ ان چور ڈاکو حکمرانوں اورکرپٹ جرنیلوں سے قومی خزانے کی لوٹ مار کاحساب ملک کا کونسا ادارہ یاعدالت لے سکتی ہے؟
میں عوام سے کہتا ہوں کہ وہ خدارا بجلی پیداکرنے کی آڑ میں قومی خزانے سے کھربوں روپے کی چوری ڈکیتی کے اس سلسلے کوبندکرانے کے لئے چور، اچکے ڈاکوحکمرانوں اور کرپٹ جرنیلوں کے خلاف متحد ہوکر اورتیاری کرکے جلد سے جلد میدانِ عمل میں آنے کاپروگرام بنائیں اور اپنی جدوجہد کے ذریعے ایسے چور،اچکے ،ڈاکو حکمرانوں اورکرپٹ جرنیلوں سے ملک کو نجات دلائیں۔
الطاف حسین
21جولائی 2024ئ