بنوں میں امن مارچ کے پرامن شرکا پر فوج کی بلاجواز فائرنگ قابل مذمت ہے۔ الطاف حسین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 19،جولائی2024ء میں، صوبہ خیبرپختونخوا کےعلاقے بنّو ں میں دہشت گردی کے خلاف امن مارچ کے پُرامن شرکاء پر فوج کی بلاجواز فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ ایسامعلوم ہوتاہےکہ فوج کےاعلیٰ حکام نےاپنے پاگل پن میں صوبہ KPK میں پختونوں کےقتل ِ عام کاجومنصوبہ بنایاتھااس پر تیزی سےعملدرآمدشروع کردیاگیاہے۔ آج مورخہ 19، جولائی 2024ء کوصوبہ خیبرپختونخواکےعلاقے بنّوں میں پختون عوام امن کے قیام کیلئے امن مارچ نکال رہے تھے ،مارچ کے پُرامن شرکاء پر فوج نے بہیمانہ فائرنگ کرکےمتعدد پُرامن پختونوں کوشہید وزخمی کردیا، پُرامن پختونوں پرفوج کی یہ بہیمانہ فائرنگ پختونوں کےخلاف فوج کے تشکیل کردہ منصوبے پرعمل کرنے کا تسلسل ہے ۔فوج کے اعلیٰ حکام کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ پختون وہ غیرت مند اور بہادر قوم ہے جسے فرنگی بھی فتح نہیں کرسکے تھے۔ میں یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پختون عوام کے خلاف فوج کی یہ ظالمانہ وقاتلانہ کارروائیاں پختون عوام کی آوازِ حق کو کسی بھی قیمت پر دبا نہیں سکتی ہے۔ پختونوں کے خلاف کی جانے والی وحشیانہ کارروائیاں اس بات کی نشاندہی کررہی ہے کہ فوج کے اعلیٰ حکام عالمی قوتوں کےاشارے پرملک کو ٹکڑے ٹکڑے کرنےکےگھناؤنے منصوبے پرعمل پیرا ہیں۔ میں ،بنّوں میں فوج کی فائرنگ سےشہید ہونےوالےافراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کرتا ہوں ،انہیں یقین دلاتا ہوں کہ دکھ کی اس گھڑی میں ،میں شہداء کےلواحقین اور پوری پختون قوم کے ساتھ ہوں اوران کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔ میں دعا گوہوں کہ اللہ تعالیٰ،بنّوں میں فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے افر اد کے درجات بلند فرمائےاورزخمیوں کو جلد ومکمل صحت یاب کرے۔(آمین) آخر میں ،میں پاکستان میں موجود تمام اینکرپرسنز ،سینئر وجونیئر صحافیوں اور تجزیہ نگاروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بنّوں اور KPK کےمختلف علاقوں میں پختون قوم پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم ، قتل وغارتگری اور بربریت کےمسلسل عمل کی کھل کرمذمت کریں ،اپنے پیشہ وارانہ فرائض پوری دیانتداری سےاداکریں ورنہ صحافت کے پیشے سےکنارہ کشی اختیار کرلیں۔ الطاف حسین بنّوں میں امن مارچ کے پُرامن شرکاء پر فوج کی بلاجواز فائرنگ قابل مذمت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 19،جولائی2024ء میں، صوبہ خیبرپختونخوا کےعلاقے بنّو ں میں دہشت گردی کے خلاف امن مارچ کے پُرامن شرکاء پر فوج کی بلاجواز فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ ایسامعلوم ہوتاہےکہ فوج… pic.twitter.com/dPxiFHnC4W — Altaf Hussain (@AltafHussain_90) July 19, 2024