Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لندن میں ایم کیوایم کے خلاف پراپرٹی کیس آئی ایس آئی کا پروجیکٹ تھا۔الطاف حسین عمران خان حکومت کے مشیراحتساب شہزاد اکبر کے بیان سے اس بات کی تصدیق ہوگئی


 لندن میں ایم کیوایم کے خلاف پراپرٹی کیس آئی ایس آئی کا پروجیکٹ تھا۔الطاف حسین  عمران خان حکومت کے مشیراحتساب شہزاد اکبر کے بیان سے اس بات کی تصدیق ہوگئی
 Posted on: 7/19/2024

لندن میں ایم کیوایم کے خلاف پراپرٹی کیس آئی ایس آئی کا پروجیکٹ تھا۔الطاف حسین
 عمران خان حکومت کے مشیراحتساب شہزاد اکبر کے بیان سے اس بات کی تصدیق ہوگئی 
بیرسٹرفروغ نسیم نے پراپرٹی کیس میںISI کی سہولت کاری کی
بیرسٹرفروغ نسیم نے ہی 22  اگست 2016ء کے بعد ایم کیوایم کے آئین کوتبدیل کرایااور ایم کیوایم کے خلاف گھناؤنے منصوبے میں آئی ایس آئی کی سہولت کاری کی
  آئی ایس آئی ایم کیوایم کے بعض ضمیرفروشوں کی مدد سے برسوں سے مائنس الطاف فارمولے پر کام کررہی تھی
 
ایم انور، رضاہارون اور انیس ایڈوکیٹ ،  2014ء میں لندن کے علاقے ایجوئیر روڈ پر واقع ایک فلیٹ میں آئی ایس آئی کے افسران کے ساتھ میٹنگیں کیاکرتے تھے،
ان میٹنگز میںسرفراز مرچنٹ اورایک بڑے برطانوی نشریاتی ادارے سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی بھی شریک ہوتے تھے
 ایک معروف پاکستانی صحافی ان میٹنگز کے گواہ ہیں
 ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے جمعرات کولندن میں
پریس کانفرنس میںاہم انکشافات

لندن۔۔۔19، جولائی2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے انکشاف کیا ہے کہ لندن میں ایم کیوایم کے خلاف پراپرٹی کیس آئی ایس آئی کاپروجیکٹ تھااوراس کیس میں تمام پیسہ آئی ایس آئی نے لگایاتھا، اس حوالے سے عمران خان کی حکومت کے مشیراحتساب شہزاد اکبر کے بیان سے بھی اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ آئی ایس آئی ہی ایم کیوایم کے بعض ضمیرفروشوں کی مدد سے مائنس الطاف فارمولے پر کام کررہی تھی اور ایم کیوایم کے بعض سینئر لوگ 2014ء میں ہی اپنے ضمیرکا سودا کرکے میرے خلاف سازشیں کررہے تھے اور پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے افسران سے لندن میں ملاقاتیں کرکے ''مائنس الطاف فارمولے '' میں سہولت کاری کررہے تھے۔ جناب الطاف حسین نے یہ انکشافات جمعرات 18جولائی کو ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میںایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کئے۔ جناب الطاف حسین نے پریس کانفرنس میں پراپرٹی کیس میں برطانیہ کی اعلیٰ عدالت رائل کورٹ آف جسٹس کے کورٹ آف اپیل کے فیصلے کی تفصیلات بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی سازشوں کے بارے میں اہم انکشافات کئے ۔جناب 
الطاف حسین نے سا بق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب جناب شہزاد اکبرکے ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ معروف صحافی سید مرتضیٰ شاہ نے خبردی تھی کہ پراپرٹی کیس میں کورٹ آف اپیل کے فیصلے سے الطاف حسین کو بڑا ریلیف اور MQM-P کوبڑادھچکالگا ہے ، جس پرعمران خان دورحکومت میں مشیراحتساب شہزاداکبر صاحب نے اپنے ٹوئٹ میں مرتضیٰ شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ'' اپنی اسٹوری درست کریں ، لندن میں الطاف حسین کے خلاف مقدمہ بازی میں آئی ایس آئی کو بڑا دھچکا لگا ہے ،لندن میں یہ مقدمہ آئی ایس آئی کاپراجیکٹ تھا،اس میں سامنے MQM-Pتھی اوراس مقدمہ کوچلانے والاایم کیوایم پاکستان کا ایک بڑا وکیل تھا، اب کسی کویہ سوال اٹھانے کی ضرورت ہے کہ اس مقدمہ کے تمام قانونی اخراجات کس نے اداکئے اور کتنے اداکئے گئے
 ؟کیا وہ MQM-P نے ادا کئے یا آئی ایس آئی کے خفیہ فنڈز سے ادا کئے گئے ؟ یاریاست کی جانب سے ادا کئے گئے ؟وقت آگیا ہے کہ اس بارے میں ایک تحقیقاتی اسٹوری تیارکی جائے''۔ جناب الطاف حسین نے پریس کانفرنسم میں شہزاداکبرکے ٹوئٹ کی کاپی بھی دکھائی  جو شرکاء کوپیش کی گئی۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف پراپرٹی کایہ مقدمہ ستمبر 2019ء میں دائر کیاگیا، اس وقت پاکستان میں عمران خان کی حکومت تھی اور شہزاداکبر عمران خان کے انتہائی قریبی رفقاء میں شامل تھے اور عمران کی کابینہ میں احتساب کے وفاقی مشیر تھے اورایک ذمہ دار شخص ہیں ۔ ان کایہ بیان انتہائی اہمیت کاحامل ہے جس میں وہ صاف طورپرتصدیق کررہے ہیں کہ یہ پراپرٹی کیس دراصل آئی ایس آئی کا پروجیکٹ تھا، MQM-P  صرف سامنے تھی اوراس میں ایم کیوایم کاایک بڑاوکیل اس پروجیکٹ کوچلانے والاتھا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ وکیل کوئی اورنہیں بلکہ بیرسٹرفروغ نسیم ہے ، جسے میں نے سینیٹربنایاتھا لیکن اس نے اپنے ضمیرکوبیچااور ایم کیوایم کوتوڑنے کے گھناؤنے منصوبے میں آئی ایس آئی کی سہولت کاری کی ۔ اسی نے 22 اگست 2016ء کے بعد ایم کیوایم کے آئین کو تبدیل کرایااوراسی نے لندن میں ایم کیوایم کے خلاف پراپرٹی کیس میںبھی آئی ایس آئی کی سہولت کاری کی ۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کوتوڑنے کے منصوبے پر آئی ایس آئی کئی برسوںسے کام کررہی تھی اور اس کے لئے ایم کیوایم کے سینئرلوگوں کے ضمیرخرید رہی تھی۔ میری اطلاعات کے مطابق 2014ء میں لندن کے علاقے ایجوئیر روڈ پر واقع ایک فلیٹ میں ایم انور، رضاہارون اور انیس ایڈوکیٹ ، آئی ایس آئی کے افسران کے ساتھ میٹنگیں کیاکرتے تھے،ان میٹنگز میںسرفراز مرچنٹ اورایک بڑے برطانوی نشریاتی ادارے سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی بھی ان میٹنگز میں شریک ہوتے تھے۔ ایک معروف پاکستانی صحافی بھی ان میٹنگز کے گواہ ہیں۔ میرے پاس یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ان میٹنگوں میں پاکستان سے آئی ایس آئی کے کون کون سے افسر ان نے شرکت کی تھی، کون کس کے ساتھ بیٹھا تھا اور ان میٹنگوں میں میرے خلاف کیاکیاسازشی منصوبہ بندی کی جاتی تھی۔ میرے پاس اس کے تصویری ثبوت بھی موجود ہیں۔

٭٭٭٭٭



7/22/2024 8:42:21 AM