Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

APMSO کا 46 واں یوم تاسیس پاکستان سمیت مختلف ممالک میں تنظیمی جوش وخروش سے منایاگیا


APMSO کا 46 واں یوم تاسیس پاکستان سمیت مختلف ممالک میں تنظیمی جوش وخروش سے منایاگیا
 Posted on: 6/11/2024


APMSO کا 46 واں یوم تاسیس پاکستان سمیت مختلف ممالک میں تنظیمی جوش وخروش سے منایاگیا
حالات کے جبرکے باوجود وفاپرست کارکنان اور شعبہ خواتین کی اراکین نے چھوٹے بڑے اجلاس  کیے،یوم تاسیس کے کیک کاٹے اور بانی وقائد الطاف حسین سے اپنے عہدِ وفاکی تجدید کی
مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے دیدہ زیب پوسٹر کا اجرا ۔ سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے  خصوصی ہیش ٹیگ #11JuneAltafKaJunoon  دن بھر ٹرینڈ کرتارہا
یوم تاسیس کے سلسلے میں مرکزی اجتماع 29، جون کو لندن میں منعقد ہوگا

لندن۔۔۔11، جون2024ئ
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (APMSO) کا 46 واں یوم تاسیس پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں تنظیمی جوش وخروش سے منایاگیا۔ 2016 سے ایم کیوایم کی سیاسی ، سماجی اور فلاحی سرگرمیوں پر غیرآئینی اورغیرقانونی پابندی ہے ، تاہم حالات کے جبرکے باوجود اے پی ایم ایس او کے 46 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میںکراچی، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار،میرپورخاص، سکھر، نواب شاہ، سانگھڑ،اندرون سندھ کے دیگرشہروں، قصبوں ،دیہات اور پنجاب کے مختلف شہروںمیں بھی ایم کیوایم کے وفاپرست کارکنان اور شعبہ خواتین کی اراکین نے گھروں میں چھوٹے بڑے اجلاس منعقد کیے اور بانی وقائد جناب الطاف حسین سے اپنے عہدِ وفاکی تجدید کی اور نکی صحت وتندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں کیں۔ اس موقع پر یوم تاسیس کے کیک کاٹے گئے اورکارکنوںنے ایک دوسرے کو یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پربھی اے پی ایم ایس او کا 46 واں یوم تاسیس چھایا رہا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے دیدہ زیب مرکزی پوسٹر کا اجرا کیاگیا جبکہ سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے سماجی ویب سائٹ ایکس کیلئے خصوصی ہیش ٹیگ #11JuneAltafKaJunoon جاری کیاگیا جوکہ دن بھر پاکستان میں ٹرینڈ کرتارہا، یوم تاسیس کے حوالے سے مختلف پوسٹرز، جناب الطاف حسین کی تاریخی تصاویر ، انکی تقاریرپر مبنی وڈیوز اور ذمہ داران وکارکنان کے وی لاگ پرمبنی ہزاروں کی تعدادمیں پوسٹ شیئرکی گئیں ، کراچی اور حیدرآبادکے مختلف علاقوں میں یوم تاسیس کی مبارکباد کے کلمات پر مبنی بینرز اور پوسٹر ز بھی لگائے گئے تھے جبکہ مختلف علاقوںمیں وال چاکنگ بھی کی گئی ۔ 
علاوہ ازیں ایم کیوایم کے اوورسیز یونٹوں کے تحت بھی اے پی ایم ایس او کے 46 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں تقاریب کا اہتمام کیاجارہاہے جبکہ یوم تاسیس کامرکزی اجتماع 29 جون کو لندن کے علاقے ایجوئیر کے مقامی ہال میں منعقد کیاجائے گا جس میں لندن کے علاوہ دیگرشہروںسے کارکنان اورہمدردعوام شرکت کریں گے۔ 
٭٭٭٭٭



6/25/2024 12:00:20 AM