ڈاکٹرفاروق ستارکی جانب سے ایم کیوایم پر دھمکیاں دینے کا الزام سراسرجھوٹ، من گھڑت اوربدنیتی پر مبنی ہے۔ترجمان
لندن…11جون 2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے کہاہے کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرفاروق ستارکی جانب سے پولیس وانتظامیہ کولکھے گئے ایک خط میں ایم کیوایم پر دھمکیاں دینے کا الزام سراسرجھوٹ، من گھڑت اوربدنیتی پر مبنی ہے اوراس ایم کیوایم ان الزامات کی سختی سے تردید کرتی ہے۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری اپنے بیان میں ترجمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فاروق ستار کے خط میں لگائے گئے من گھڑت الزامات کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائے۔