پیپلزپارٹی کی ظالم حکومت نے فلاحی سرگرمیاں انجام دینے والے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں شر وع کردی ہیں۔
تین دنوں میں4 کارکنوں ملیر سے رضوان چاندنا، یونس شیرازی فیڈرل بی ایریا سے محمدریحان اورگلبہار کالونی سے محمدعرفان کو گرفتار کیا گیا ۔الطاف حسین
ڈکیتیوں میں نوجوانوںکو قتل کرنے والے کرمنلز اور کچے کے ڈاکوؤں کے بجائے ایم کیوایم کے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے
چیف جسٹس سپریم کورٹ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوںاورانکی جبری گمشدگیوں کا فوری نوٹس لیں
رضوان چاندنا، محمدریحان ، محمدعرفان اوریونس شیرازی کوفی الفور رہا کرایا جائے۔الطاف حسین
لندن …9 جون 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوںکی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان ہرقسم کی سیاست سے بالاترہوکر حیدرآباد میں گیس سلینڈرپھٹنے کے سانحے کے متاثرین کی امدادمیں مصروف تھے وہ حیدرآباد کے ساتھ ساتھ سول اسپتال کراچی میں بھی متاثرین کی خبرگیری اوران کے علاج معالجے اور انہیں کھانا پینا فراہم کررہے تھے لیکن پیپلزپارٹی کی ظالم حکومت نے فلاحی سرگرمیاں انجام دینے والے ایم کیوایم کے کارکنوںکی گرفتاریاں شر وع کردی ہیں۔ جمعہ کوملیر سے رضوان چاندنا کو گرفتارکیاگیاتھاجوتین دن گزر جانے کے باوجود اب تک لاپتہ ہیں۔ہفتہ کی شب رینجرز اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے فیڈرل بی ایریا یونٹ 146 سے کارکن محمد ریحان ولد محمدسعیدکو ان کی دکان سے گرفتار کرلیاجبکہ گلبہار کالونی سے یونٹ 188کارکن محمدعرفان ولد عبدالطیف کو ان کے گھرسے حراست میں لے لیا گیا ۔ اسی طرح آج پھر ملیر کے علاقے کھوکھراپارسے ایک اور کارکن یونس شیرازی کو گرفتار کیاگیاجبکہ دیگرکارکنوں کے گھروںپر بھی چھاپوں کی اطلاعات ہیں۔گرفتار شدگان کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ کراچی میں ڈکیتی مزاحمت کے نام پر شہرکے نوجوانوںکودن دہاڑے قتل کرنے والے جرائم پیشہ افراد اور شہریوں کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے پیپلزپارٹی کی حکومت ، پولیس، سی ٹی ڈی ، رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے ایم کیو ایم کے انسانیت دوست کارکنوں کی گرفتاریوںمیں مصروف ہے ۔ جناب الطاف حسین نے چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ سے اپیل کی کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں اورجبری گمشدگیوںکا فوری نوٹس لیاجائے او رایم کیوایم کے کارکنوںرضوان چاندنا، محمدریحان ، محمدعرفان اوریونس شیرازی کوفی الفور رہا کرایا جائے ۔