Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم،حیدرآباد میں گیس سلینڈرکے ہولناک سانحے کے زخمیوں کا علاج کرائے گی۔ بانی وقائدجناب الطاف حسین کا اعلان


 ایم کیوایم،حیدرآباد میں گیس سلینڈرکے ہولناک سانحے کے زخمیوں کا علاج کرائے گی۔ بانی وقائدجناب الطاف حسین کا اعلان
 Posted on: 6/2/2024 1

 ایم کیوایم،حیدرآباد میں گیس سلینڈرکے ہولناک سانحے کے زخمیوں کا علاج کرائے گی۔ بانی وقائدجناب الطاف حسین کا اعلان 
قائدتحریک کی تحریکی کارکنوںاورمخیرحضرات سے عطیات کی اپیل
جناب الطاف حسین کی اپیل پر کارکنوں کی جانب سے متاثرین کے علاج کیلئے فوری طور پر تقریباً1800 ڈالرز کے عطیات جمع ہوگئے

لندن … 2  جون 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے اعلان کیاہے کہ ایم کیوایم،حیدرآباد کے علاقے پریٹ آبادمیں گیس سلینڈرکے ہولناک سانحے کے زخمیوں کا علاج کرائے گی۔ انہوںنے یہ اعلان ہفتہ کی شب اپنی 66 ویں فکری نشست میں خطاب کے دوران کیا ۔ جناب الطاف حسین نے سانحہ پریٹ آبادکی تفصیلات سے حاظرین کوآگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ جب دکان میں گیس سلنڈرپھٹنے کا واقعہ ہوا تو آگ نے آس پاس کی دکانوںاورگھروں کوبھی اپنی لپیٹ میں لیا جس سے کئی لوگ بری طرح جل گئے جس کے نتیجے میں اب تک10 افراد جاںبحق ہوگئے جن میں بچے شامل ہیں جبکہ کئی افراد شدید جھلسے ہوئے ہیںجوکراچی اورحیدرآباد کے اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب پریٹ آباد میں یہ حادثہ ہوا تو فائربریگیڈڈیڑھ گھنٹے بعد پہنچی، سرکاری ایمبولینس سروس کا بھی کوئی وجود نہیں ہے۔ اگر ایم کیوایم پر پابندی نہ ہوتی تواسکے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینسیں سب سے پہلے جائے حادثہ پہنچتیںاوروہاںمتاثرین کی امداد کیلئے امدادی کیمپ لگے ہوتے ۔اس موقع پر ایم کیوایم کے وفاپرست نمائندے اورسابق رکن قومی اسمبلی نثار پنہور نے جناب الطاف حسین کوکراچی کے سول اسپتال میں زیرعلاج سانحے کے زخمیوںکی صورتحال سے آگاہ کیا۔جناب الطاف حسین نے اس موقع پر اعلان کیاکہ ہم سانحہ پریٹ آباد کے زخمیوں کا علاج کرائیں گے اوراگرضرورت پڑی تو زخمیوں کو علاج و معالجے کیلئے ملک سے باہر بھیجاجائے گا۔جناب الطاف حسین نے فکری نشست میں موجود افراداورتمام کارکنوں اور مخیر افراد سے اپیل کی کہ وہ سانحہ پریٹ آباد کے زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے عطیات جمع کرائیں ۔ جناب الطاف حسین کی اپیل پرایم کیوایم کے کارکنوں کی جانب سے متاثرین کے علاج کے لئے فوری طور پر تقریباً1800 ڈالرز کے عطیات جمع ہوئے۔جناب الطاف حسین نے سانحہ پریٹ آباد کے متاثرین کی خبرگیری اورامداد کے سلسلے میں دن رات کام کرنے پروفاپرست نمائندوں،تحریکی ساتھیوںاور شعبہ خواتین کی ارکان کو زبردست خراج تحسین پیش کیااوران کیلئے دعائیں کیں۔
٭٭٭٭٭



12/21/2024 11:18:54 PM