سانحہ پریٹ آباد میں 26 افراد کاجاں بحق ہوناایک بڑاسانحہ ہے۔الطاف حسین
جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابرکا شریک ہوں۔ الطاف حسین
بھٹ شاہ میں گیس سلینڈرپھٹنے کے واقعے میں کئی افراد کے جھلسنے کے واقعہ پر قائدتحریک جناب الطاف حسین کااظہارافسوس
لندن … 6 جون 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے سانحہ پریٹ آباد میں مزید تین زخمیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ سانحہ پریٹ آباد میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 26ہوگئی ہے جن میں زیادہ تربچے شامل ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ گیس سلنڈرپھٹنے کے واقعہ میں26 افراد کاجاں بحق ہوناایک بڑاسانحہ ہے اورمیں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ تمام جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے اورزخمیوں کوصحت عطا فرمائے۔جناب الطاف حسین نے بھٹ شاہ میں گیس سلنڈرپھٹنے کے نتیجے میں کئی افراد کے جھلسنے کے واقعہ پربھی دلی افسوس کا اظہارکیاہے ۔ جناب الطاف حسین نے واقعہ کے زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاکی ۔
٭٭٭٭٭