حیدرآباد میں گیس سلنڈر پھٹنے کے سانحہ پرحیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے وفاپرست نمائندے اورکارکنان جائے حادثے پر پہنچے اورآگ بجھانے اورامدادی کارروائیوں میں حصہ لیا
وفاپرست نمائندوںنے مقامی اسپتا ل میں زخمیوں کی عیادت کی
حیدرآباد… 30 مئی 2024ئ
حیدرآباد کے علاقے پریٹ آبادمیں گیس سلنڈر پھٹنے کے ہولناک واقعہ پرحیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے وفاپرست نمائندے اورکارکنان فوری طورپر پریٹ آباد میں جائے حادثے پر پہنچے اورآگ بجھانے اورامدادی کارروائیوں میں خود بھی حصہ لیا۔ وفاپرست نمائندوں اورساتھیوں کی بڑی تعداد نے حیدرآباد کے مقامی اسپتا ل پہنچ کرحادثے میںجھلسنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اوران سے ہمدردی کااظہارکیااور شدید زخمیوں کی حیدرآبادسے کراچی منتقلی اوردیگرامدادی سرگرمیوں بھی حصہ لیا۔ ایم کیوایم کے کارکنان وہاں کی جانے والی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ حیدرآباد سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گیس سلنڈر کے ہولناک حادثے میں 50 سے زائد علاقہ مکین جھلسے ہیں جن میں سے کئی افراد بری طرح جھلس چکے ہیں اور کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔