Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد میں گیس سلنڈر پھٹنے کے ہولناک واقعہ میں متعدد افراد کے جاں بحق اورزخمی ہونے پرایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کا اظہارافسوس


حیدرآباد میں گیس سلنڈر پھٹنے کے ہولناک واقعہ میں متعدد افراد کے جاں بحق اورزخمی ہونے پرایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کا اظہارافسوس
 Posted on: 5/30/2024

حیدرآباد میں گیس سلنڈر پھٹنے کے ہولناک واقعہ میں متعدد افراد کے جاں بحق اورزخمی ہونے پرایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کا اظہارافسوس
 یہ واقعہ ایک سانحہ ہے۔ زخمیوں کے علاج معالجے پرخصوصی توجہ دی جائے۔ قائدتحریک الطاف حسین کامطالبہ
 سانحے کے متاثرین کے غم میں برابرکاشریک ہوں۔الطاف حسین
 ایم کیوایم کے وفاپرست نمائندے اورکارکنان سانحہ کے متاثرین کی ہرممکن مددکریں۔ الطاف حسین

لندن…  30 مئی 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے حیدرآباد کے علاقے پریٹ آبادمیں گیس سلنڈر پھٹنے کے ہولناک واقعہ میں جھلسنے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اورزخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ حیدرآباد سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گیس سلنڈر کے ہولناک  حادثے میں 50 سے زائد علاقہ مکین جھلسے ہیں جن میں سے کئی افراد بری طرح جھلس چکے ہیں اوران کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ واقعہ ایک سانحہ ہے جس میں اب تک متعدد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ میں اس ہولناک واقعہ میں جاں بحق اورجھلسنے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوںاور دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوںکواپنی جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اور زخمیوںکوزندگی اور صحت عطا فرمائے ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم حیدرآباد زون کے تمام وفاپرست نمائندوں اورکارکنوںکوہدایت کی کہ وہ حادثے کے متاثرین کی ہرممکن مددکریں۔ جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حادثے کے زخمیوں کے علاج معالجے پرخصوصی توجہ دی جائے۔ 
٭٭٭٭٭



6/30/2024 9:20:35 AM