ایم کیوایم کے وفاپرست نمائندوں کے وفد کی کراچی میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران کے ڈائریکٹرڈاکٹرسعید طالبی نیا سے ملاقات
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اوران کے رفقاء کی شہادت پر ایم کیوایم
کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت کی
ایم کیوایم کے وفد نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نام جناب الطاف حسین کا تعزیتی خط بھی خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر کوپیش کیا ایم کیوایم کے وفد میں سابق رکن قومی اسمبلی نثارپہنور، جوہرعابد ایڈوکیٹ ، آفتاب بقائی ، ادریس علوی ایڈوکیٹ ، فیصل مجیب اور محسن پہنور شامل تھے
لندن… 27 مئی 2024ئ
ایم کیوایم کے وفاپرست نمائندوں کے ایک وفد نے آج کراچی میں واقع '' خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران''(The Cultural Centre of The Islamic Republic of Iran) جاکرخانہ فرہنگ کے ڈائریکٹرڈاکٹرسعید طالبی نیا(Dr. Saeid Talebinia) سے ملاقات کی ۔ وفد میں سابق رکن قومی اسمبلی نثارپہنور، جوہرعابد ایڈوکیٹ، آفتاب بقائی ، ادریس علوی ایڈوکیٹ ، فیصل مجیب اور محسن پہنور شامل تھے ۔ ایم کیوایم کے وفد نے خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹرسعید طالبی نیاسے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ حسین عامر عبداللہیان اوران کے دیگررفقاء کی شہادت کے سانحہ پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت کی ۔انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نام جناب الطاف حسین کا تعزیتی خط بھی خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر کوپیش کیا ۔ ایم کیوایم کے وفد نے ڈاکٹرسعید طالبی نیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ صدرابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت ایک بہت بڑاسانحہ ہے اور اس پر قائدتحریک جناب الطاف حسین ، ان کے لاکھوں کارکنان اورکروڑوںفالوورز ایران کی حکومت اورعوام کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ اس موقع پر صدر ابراہیم رئیسی
اوران کے شہید رفقا کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹرڈاکٹرسعید طالبی نیانے تعزیت کے لئے تشریف لانے پر ایم کیوایم کے وفدکاشکریہ اداکیا۔انہوں نے ایم کیوایم کے وفد کی آمد اورایران کے سپریم لیڈر کے نام تعزیتی خط بھیجنے پرایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کاخصوصی شکریہ اداکیا اوران کے لئے نیک جذبات کا اظہار کیا ۔ملاقات میں خانہ فرہنگ کے میڈیا کوآرڈی نیٹر نجم الدین موسوی بھی شریک تھے۔
٭٭٭٭٭