ایم کیوایم کے زیراہتمام سانحہ پکاقلعہ کے شہداکی 34ویں برسی منائی گئی
ایم کیوایم کے وفاپرست کارکنوں نے پکاقلعہ کے احاطے میں موجود شہیدوں کی قبروں پرحاظری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
حیدرآباد، کراچی اوردیگرشہروں میں بھی سانحہ پکاقلعہ کے شہیدوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی
ایم کیوایم کے وفاپرست نمائندوں نے یاسین آباد شہداقبرستان میں تحریک کے شہداکی قبروں پر حاظری دی، فاتحہ خوانی کی
انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں فاتحہ خوانی کی گئی، رابطہ کمیٹی کی شرکت
لندن…26 مئی 2024ئ
ایم کیوایم کے زیراہتمام سانحہ پکاقلعہ 26، 27مئی 1990ء کے شہداکی 34ویں برسی منائی گئی ۔اس سلسلے میںایم کیوایم کے وفاپرست کارکنوں نے حیدرآباد کے پکاقلعہ کے احاطے میں موجود سانحہ پکاقلعہ کے شہیدوںکی قبروںپر حاظری دی، ان پرپھول چڑھائے اورشہدا کے لئے فاتحہ خوانی کی اورانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔علاوہ ازیں حیدرآباد، کراچی اوردیگرشہروں میںبھی سانحہ پکا قلعہ کے شہیدوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ کراچی میں ایم کیوایم کے وفاپرست نمائندوں نثارپہنور، جوہر عابد ایڈوکیٹ، آفتاب بقائی، ادریس علوی نے دیگروفاپرست کارکنوں کے ہمراہ کراچی میں یاسین آباد شہداقبرستان میں تحریک کے شہداکی قبروں پر حاظری دی۔ انہوں نے شہیدچیئرمین عظیم احمد طارق، شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق، بانی وقائد جناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین شہید،بھتیجے عارف حسین شہیداور دیگر شہیدوں کی قبروںپر پھول چڑھائے ، فاتحہ خوانی کی اورشہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے پاپوش نگر قبرستان میںقائدتحریک کی والدہ محترمہ خورشیدبیگم، والد نذیرحسین مرحوم اور ہمشیرہ محترمہ سائرہ بیگم کی قبروںپر بھی پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی۔ سانحہ پکاقلعہ کے شہدا کی 34ویں برسی پر انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں فاتحہ خوانی کی گئی ۔لندن کے علا وہ امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اورساؤتھ افریقہ میں موجود تمام اراکین رابطہ کمیٹی نے فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ اس موقع پرسانحہ پکاقلعہ کے شہیدوں سمیت تمام سانحات اورتحریکی جدوجہدمیں اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔