ایم کیوایم برطانیہ کے کارکن شیربہادرخان کی اہلیہ مرحومہ سمیرہ خان کو لندن میں
لوئر مورڈن کے سٹن قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
جنازے میں ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزرسہیل خانزادہ ، آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ندیم شیخ ، ایم کیوایم سا ؤتھ لندن کے یونٹ انچارج امتیاز انصاری کارکنوں اور دیگر افراد کی شرکت
لندن …12اپریل 2024ئ
ایم کیوایم برطانیہ کے کارکن شیربہادرخان کی اہلیہ مرحومہ سمیرہ خان کوآج لندن میں لوئر مورڈن کے سٹن قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ ان کا دوروزقبل انتقال ہوگیا تھا۔ مرحومہ کی نمازجنازہ ومبلڈن پارک کی جامع مسجد میں اداکی گئی ۔اس موقع پر مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ مرحومہ کے جنازے میں ایم کیوایم برطانیہ کے سینٹرل آرگنائزر سہیل خانزادہ ، آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ندیم شیخ ، ایم کیوایم سا ؤتھ لندن کے یونٹ انچارج امتیاز انصاری ،یونٹ کے کارکنوںاور دیگر افراد نے شرکت کی ۔ رابطہ کمیٹی کے کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی نے قائدتحریک جناب الطاف حسین اوررابطہ کمیٹی کی جانب سے شیربہادرخان سے ان کی اہلیہ کے انتقال پرتعزیت کی۔ اس موقع پر ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزرسہیل خانزادہ اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے اسی قبرستان میں مدفون ایم کیوایم کی بزرگ رہنما محترمہ صفیہ اکبر کی قبرپربھی حاظری دی اوران کیلئے دعائے مغفرت کی ۔