Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی دھرنے دینے والی جماعتیں صوابی میں بم دھماکہ کے خلاف کب اورکس مقام پریا،شہر یا صوبے میں صدائے احتجاج بلند کرنے کیلئے احتجاجی جلسہ منعقد کریں گے ؟


ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی دھرنے دینے والی جماعتیں صوابی میں بم دھماکہ کے خلاف کب اورکس مقام پریا،شہر یا صوبے میں صدائے احتجاج بلند کرنے کیلئے احتجاجی جلسہ منعقد کریں گے ؟
 Posted on: 11/25/2013
ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی دھرنے دینے والی جماعتیں صوابی میں بم دھماکہ کے خلاف کب اورکس مقام پریا،شہر یا صوبے میں صدائے احتجاج بلند کرنے کیلئے احتجاجی جلسہ منعقد کریں گے ؟
یہ جماعتیں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پرتوواویلا کرتی ہیں مگر پاکستان کے معصوم شہری اور مسلح افواج ، حساس اداروں کے اہلکاروں کو شہید وزخمی کرنے والوں کے خلاف کوئی صدائے احتجاج بلند نہیں کرتی بلکہ خاموش تماشائی بنی رہتی ہیں
وفاقی حکومت اور مسلح افواج کے سربراہان ملک میں دھماکے کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف فی الفور کھلا اعلان جنگ کریں،پوری قوم حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ ہوگی
اگر اب بھی کوئی حتمی فیصلہ نہ کیا گیا توخدانخواستہ یہ دہشت گرد پاکستان کوایسا ناقابل تلافی نقصان پہنچائیں گے کہ آنے والی نسلیں اور تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی
دہشت گردوں کی جانب سے صوابی میں بم دھماکہ پراظہار مذمت
لندن۔۔۔25، نومبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور نے صوابی میں بم دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں محمد انور نے تحریک انصاف،جماعت اسلامی اوران دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں سے جو ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی دھرنے دے رہی ہیں، مظاہرے کررہی ہیں اور جلسہ جلوس کررہی ہیں ان سے سوال کیا ہے کہ وہ خیبرپختونخوا میں صوابی کے مقام پر آج دھماکہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کب اور کس مقام پریا شہر یا صوبے میں صدائے احتجاج بلند کرنے کیلئے احتجاجی جلسہ منعقد کریں گے ؟
انہوں نے پاکستان کی وفاقی حکومت اور مسلح افواج کے سربراہان سے اپیل کی کہ وہ ملک میں دھماکے کرنے والے ان دہشت گردوں کے خلاف فی الفور کھلا اعلان جنگ کریں،پوری قوم حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ ہوگی ۔ محمد انور نے کہاکہ ہم اپنے ملک کی سرحدوں کو ٹھیک نہیں کرتے ،غیرملکی دہشت گردوں کوسرحدیں عبورکرکے پاکستان میں داخل ہونے اور اپنی کمیں گاہیں بنانے کی اجازت دیتے ہیں اورجب ان غیرملکی دہشت گردوں کے خلاف ان کے دشمنوں کی جانب سے کوئی کارروائی کی جاتی ہے تو اس پر شور وواویلا اوراحتجاج تو کرتے ہیں مگر پاکستان کے معصوم شہری اور مسلح افواج ، حساس اداروں کے اہلکاروں کو شہید وزخمی کرنے والوں کے خلاف کوئی صدائے احتجاج بلند نہیں کرتے بلکہ صرف خاموش تماشائی بنے رہتے ہیں۔ ایم انور نے وفاقی حکومت اور مسلح افواج کے سربراہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر اب بھی کوئی حتمی فیصلہ نہ کیا گیا توخدانخواستہ یہ دہشت گرد پاکستان کوایسا ناقابل تلافی نقصان پہنچائیں گے کہ آنے والی نسلیں اور تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی ۔



9/28/2024 6:19:39 AM