Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم ایک انقلابی تحریک ہے جوہمیشہ ملک وقوم کے مفادمیں انقلابی فیصلے کرتی ہے،خالدمقبول صدیقی


ایم کیو ایم ایک انقلابی تحریک ہے جوہمیشہ ملک وقوم کے مفادمیں انقلابی فیصلے کرتی ہے،خالدمقبول صدیقی
 Posted on: 11/25/2013
ایم کیو ایم ایک انقلابی تحریک ہے جوہمیشہ ملک وقوم کے مفادمیں انقلابی فیصلے کرتی ہے،خالدمقبول صدیقی
معاشرے میں انقلاب بھرپاکرنے کیلئے مزدورہراول دستے کا کردار اداکرتے ہیں
قائدتحریک الطاف حسین کا پیغام جس تیزی سے ملک بھر کے اداروں ، صنعتوں ، فیکٹریوں ، کارخانوں میں پھیل رہا ہے یہ انقلاب ہے ،عامرخان
لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں لیبرڈویژن کے تنظیم نوکے موقع پرجنرل ورکرزاجلاس سے خطاب
کراچی۔۔۔۔25نومبر2013
متحدہ قومی موومنٹ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ایک انقلابی تحریک ہے جوہمیشہ ملک وقوم کے مفادمیں انقلابی فیصلے کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی معاشرے میں سماجی انقلاب لانے سے پہلے فکری انقلاب کی راہ ہموار کرنا ہوتی ہے جس کیلئے عوامی سطح پرجاکرجدوجہد کرنا ہوتی ہے،ایم کیو ایم وہ واحد جماعت ہے جوکہ اپنے قیام سے لیکر آج تک پاکستان کے غریب اور متوسط طبقے کے جائز حصول کیلئے عملی جدوجہد میں مصروف ہے۔ طلباء اورمزدورمعاشرے میں انقلاب بھرپاکرنے کیلئے ہراول دستے کا کردار اداکرتے ہیں اورایم کیوایم میں اتنی بڑی تعدادمیں ملک کی تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کا جمع ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ ملک میں انقلاب کی شروعات ہو چکی ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کی تنظیم نو کے سلسلے میں منعقدہ جنرل ورکر اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ملک جس دوراہے پر کھڑا ہے ایک جانب فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے اور دوسری جانب ملک کو اقتصادی طور پر کمزور کرنے کیلئے ایک ایسے ڈرون حملے کوبنیاد بنا یاجارہاہے جس میں غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے آنے والے افغانی دہشت گرد ہلاک ہوئے مسئلہ بناکر نیٹو سپلائی بند کرنے کے لئے دھرنے دیئے جارہے ہیں لیکن اسے پیداہونیوالے مسائل پر کسی کی نظر نہیں جارہی ہے اس مسئلے پر اگر کسی نے آواز بلند کی تو وہ صرف جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم ہے ۔ ان حالات سے مقابلہ کرنے کے لئے قوم کو مکمل اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے لیبرڈویژن کے کارکنان کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے اپنے اداروں میں ایم کیوایم کے سفیر ہیں اور دیگر کارکنان کی نسبت عوام آپ سے زیا دہ رابطہ میں رہتے ہیں لہٰذ اپنے اداروں میں آنے والے عوام کے ساتھ اچھے انداز میں پیش آئیں اور اپنی بساط کے مطابق ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ملک واحد جماعت ہے جس میں عہدے نہیں بلکہ ذمہ داری تفویض کی جاتی ہے اور کارکنان تحریک کی جانب سے دی جانیوالی ان ذمہ داری کو تحریک کی امانت سمجھتے ہوئے پوری ایما نداری کے ساتھ تحریکی ہدایات کے مطابق اپنی خدمات انجام دیتے ہیں اور عوامی خدمت کے ذریعے تحریک کے پیغام کوعام کرنے میں معاون اور مددگار ثابت ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ایم کیوایم لیبر ڈویژن کی تنظیم نو موقع پر تمام ساتھی اس بات کا عہد کریں کہ وہ اپنے آپ کوتحریک کے فکر و فلسفے ڈھال کر عوامی خدمت کواپنا شعاربنائیں گیاور ہر قسم کی کرپشن سے دور رہتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے پوری محنت اور تندہی سے کام کریں گے ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی اور نگراں لیبر ڈویژن عامرخان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ لیبرڈویژن کے ذریعے قائدتحریک الطاف حسین کا پیغام جس تیزی سے ملک بھر کے اداروں ، ملوں ، فیکٹریوں ، کارخانوں میں پھیل رہا ہے تو و ہ دن دور نہیں جب کہ پاکستان بھر سے جئے الطاف حسین کی صدائیں بلند ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر میں جو فضاء قائم کر دی گئی ہے جس سے ملک کی سالمیت داؤلگی ہوئی ہے فرقہ واریت کا جو عفریت سر اٹھا رہا ہے گر کسی نے اس کے سامنے میں کھڑے ہونے کی طاقت ہے تو وہ صرف اور صرف جناب الطاف حسین کے چاہنے والے ہیں ۔ بعدازاں خالد مقبول صدیقی نے لیبر ڈویژن کی تنظیمِ نو کا اعلان کیا اورتحریکی ذمہ داریاں لیبر ڈویژن کے نئے ساتھیوں کو تفویض کیں جبکہ لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضاکو انچارج کی ذمہ داری پر برقرار رکھاگیا۔



9/28/2024 6:19:54 AM