محبان پاکستان کی ایڈہاک کمیٹی اورمحبان پاکستان کی پوری تنظیم کوتحلیل کردیا گیا
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ
سعودی عرب اورخلیجی ریاستوں میں آباد جو کارکنان بھی تحریکی اصولوں اور
نظم وضبط کے مطابق تحریک کاکام کرناچاہتے ہیں وہ ایم کیوایم انٹرنیشنل
سیکریٹریٹ میں براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی
لندن… 30 مارچ 2024 ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کاایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں محبان پاکستان کی تنظیمی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اس بات کونوٹ کیاگیاکہ محبان پاکستان میں چند اراکین کی جانب سے پورے محبان پاکستان کا ماحول خراب کیاجارہاہے اور تنظیمی نظم وضبط کی بار بارخلاف ورزیاں کی جارہی ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے اس تمام تر صورتحال کی روشنی میں فیصلہ کرتے ہوئے محبان پاکستان کی ایڈہاک کمیٹی اورمحبان پاکستان کی پوری تنظیم کوتحلیل کردیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے سعودی عرب اورخلیجی ریاستوں میں آباد تمام وفاپرست تحریکی کارکنوںسے کہاہے کہ جو کارکنان بھی قائدتحریک جناب الطاف حسین کے وفادار ہیں اور تحریکی اصولوں اور نظم وضبط کے مطابق تحریک کاکام کرناچاہتے ہیں وہ براہ راست ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ رابطہ کرسکتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے سعودی عرب اورخلیجی ریاستوں کے تمام وفاپرست کارکنوں سے کہاہے کہ جوکارکنان اپنی ذاتی حیثیت میں تحریک کے شہیدوں ،لاپتہ کارکنوں اوراسیر ساتھیوں کے اہل خانہ کی مدد کرناچاہتے ہیں وہ زکوٰة ،فطرے کے عطیات اورتحریکی مقدمات اورتنظیمی کاموںکے سلسلے میں فنڈ دیناچاہتے ہیں وہ رابطہ کمیٹی کے رکن ارشدحسین سے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں رابطہ کرسکتے ہیں ۔ دریںاثناء ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے ۔
٭٭٭٭٭