پاکستان کی موجودہ اسمبلی بدترین دھاندلی کے نتیجے میں وجودمیں
آئی ہے ، ہم اس دھاندلی زدہ اسمبلی کونہیں مانتے۔الطاف حسین
عوام کاچوری کیاگیامینڈیٹ واپس کیاجائے
مڈل ایسٹ میں محبان پاکستان کے اجتماع سے خطاب
لندن…3 مارچ 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کی موجودہ اسمبلی بدترین دھاندلی کے نتیجے میں وجودمیںآئی ہے ، ہم اس دھاندلی زدہ اسمبلی کونہیں مانتے ۔ انہوںنے یہ بات مڈل ایسٹ میں محبان پاکستان کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ8فروری کوپاکستان بھرمیں عوام نے بھاری تعدادمیں اپنی پسندیدہ جماعتوں کے نامزدامیدواروںکو ووٹ دیے لیکن ایک منصوبہ بندی کے تحت انتخابات کے نتائج کوتبدیل کردیاگیا، جو امیدوار عوام کے ووٹوںسے جیت رہے تھے انہیں ہرادیاگیا اورجو ہارے ہوئے تھے انہیں کامیاب قراردیدیاگیا اور عام انتخابات کو عسکری الیکشن میں بدل دیاگیا۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ عوام الیکشن میں بدترین دھاندلی کرنے والے عسکری اداروں کے کرپٹ عناصر کوپہچان چکے ہیں، عوام جان چکے ہیں کہ تمام ترخرابی کے ذمہ دار کون ہیں، اب یہ باتیں ملک بھرکے عوام میںعام ہوچکی ہیں کہ ان انتخابات میں چند سیٹوںکوہی نہیں بلکہ فوج کے کرپٹ عناصر کی جانب سے پورے پورے الیکشن کوہی فروخت کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ عوام نے اکثریت میں ووٹ دیکر بتادیاہے کہ وہ اس عسکری الیکشن کونہیںمانتے۔ عوام کامطالبہ ہے کہ عوام کاچوری کیاگیامینڈیٹ واپس کیاجائے ۔
٭٭٭٭٭