ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے وفاپرست امیدواروں نثارپہنوراور محسن پہنور کو رہائی پر مبارکبادپیش کی
لندن … 25 فروری 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے وفاپرست امیدواروں نثارپہنوراورا ن کے صاحبزادے محسن پہنور کو فون کرکے انہیں رہائی پر مبارکبادپیش کی ۔ جناب الطاف حسین نے نثارپہنوراورمحسن پہنور کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ دونوں نے آزمائش کے اس وقت میں جس طرح ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اورقیدوبند کے باوجود جس ہمت وحوصلے کامظاہرہ کیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔ انہوںنے نثارپہنوراورمحسن کی رہائی پر ان کے تمام اہل خانہ کوبھی مبارکبادپیش کی ۔